اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--
براہ راست نشریات

ایران میں گرائے گئے امریکی لڑاکا طیارے کا پائلٹ بچا لیا گیا، دوسرا لاپتہ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: سی این این)

ایران میں مار گرائے گئے امریکی لڑاکا طیارے کا ایک پائلٹ بچا لیا گیا، جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔

مزید پڑھیں

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق ایران کی فضائی حدود میں ایک امریکی لڑاکا طیارے ایف 15 ای کو مار گرایا گیا ہے جس کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

امریکی حکام کے مطابق طیارے کے عملے میں شامل 2 افراد میں سے ایک کو بحفاظت بازیاب کر لیا گیا ہے۔

تین باخبر امریکی ذرائع نے جمعہ کے روز تصدیق کی ہے کہ ریسکیو 

آپریشن کے دوران طیارے کے ایک پائلٹ کو زندہ حالت میں بچا لیا گیا ہے۔

بچائے گئے پائلٹ کو امریکی فورسز کی تحویل میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور وہ خطرے سے باہر ہے، تاہم طیارے میں سوار دوسرے پائلٹ کے بارے میں تاحال کوئی مصدقہ معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ دوسرے پائلٹ کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

امریکی حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایران کے اوپر پرواز کرنے والے ایف 15 ای طیارے کو نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کے بعد سے امریکی حکام صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں ایران کے صوبہ خوزستان میں کم بلندی پر پرواز کرتے ہوئے کئی عسکری طیارے دیکھے جا سکتے ہیں۔ 

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی جانب سے جیو لوکیشن کے ذریعے ان ویڈیوز کی تصدیق کی گئی ہے جو کہ تہران سے 470 کلومیٹر دور واقع ہیں۔

ویڈیو میں ایک طیارے کے ساتھ 2 ہیلی کاپٹرز کو بھی دیکھا گیا ہے جو بظاہر فضا میں ایندھن بھرنے کے عمل سے مشابہت رکھتا ہے۔ 

یہ مناظر دریائے کارون پر بنے ایک پل کے قریب ریکارڈ کیے گئے، جہاں امریکی ریسکیو ٹیمیں تاحال دوسرے پائلٹ کی تلاش کے لیے سرگرم عمل ہیں۔