ایران کی طرف سے خلیجی ممالک پر آج بدھ کو بھی بزدلانہ حملے جاری رہے جنہیں ناکام بنادیا گیا ہے۔
سعودی عرب میں وزارت دفاع کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران دو ڈرونز کو تباہ کر دیا۔
ادھر کویت میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں آگ بھڑگ اٹھے ہے۔
کویتی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا ہے کہ کویت ایئرپورٹ پر ایران اور اس کے حمایت یافتہ گروہوں کی جانب سے ڈرون حملے کیے گئے، جن میں ایندھن کے ٹینکوں کو نشانہ بنایا گیا۔
اتھارٹی کے ترجمان عبداللہ الراجحی نے کہا کہ ہنگامی ٹیموں نے صورتحال پر قابو پا لیا ہے، اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق صرف مالی نقصان ہوا ہے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اسی طرح کی اطلاع بحرین سے بھی آئی ہے جہاں کی وزارت داخلہ نے بتایا کہ سول ڈیفنس نے ایک کمپنی کی تنصیب میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا ہے، جو ایرانی حملے کے نتیجے میں بھڑکی تھی۔
یہ واقعہ آج بدھ کی صبح دوسری مرتبہ سائرن بجنے کے بعد پیش آیا۔
28 فروری سے اب تک کئی خلیجی اور عرب ممالک ایرانی میزائل حملوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔
یہ حملہ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کے علاوہ حسن ہمسایگی کے اصولوں کے بھی منافی ہیں۔