ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے کہا ہے کہ ان کا ملک جنگ ختم کرنے کے لیے تیار ہے تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی حتمی معاہدے تک پہنچنے سے پہلے واضح ضمانتیں فراہم کی جائیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ایرانی صدر نے کہا ہے کہ ’جنگ ختم کرنے کے لیے ہمیں ضمانتیں درکار ہیں۔
انہوں نے اپنے مختصر بیان میں اس بات کی مزید تفصیل نہیں دی کہ یہ ضمانتیں کس نوعیت کی ہوں گی یا کون فراہم کرے گا۔