سعودی محکمہ شماریات نے 2025 کی چوتھی سہ ماہی کے لیے لیبر مارکیٹ کے اعداد و شمار جاری کیے، جن کے مطابق سعودی خواتین میں بیروزگاری کی شرح کم ہو کر 10.3 فیصد ہو گئی ہے، جو مقامی ٹیلنٹ کو با اختیار بنانے اور خواتین کی ملازمت کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے مثبت اثرات کی عکاسی کرتی ہے۔
مزید پڑھیں
سبق ویب سائٹ کے مطابق اعداد و شمار کے مطابق سعودی مردوں کی کل بیروزگاری 7.2 فیصد رہی ہے جو ملازمت کے مواقع میں استحکام اور تعلیم و تربیت کے نتائج کی اقتصادی شعبوں کی ضروریات سے ہم آہنگی کو ظاہر کرتی ہے۔
سعودی اور غیر سعودی ورک فورس میں شراکت کی شرح بڑھ کر 67.4 فیصد ہو گئی ہے، جو سعودی وژن کے مقاصد کے تحت لیبر مارکیٹ کی
کارکردگی اور مؤثریت بڑھانے کی کوششوں کو تقویت دیتی ہے۔