بحرین کی دفاعی قوت نے کہا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام ایرانی دہشت گردانہ حملوں کی مسلسل لہروں کا مقابلہ کر رہے ہیں جو بحرین کو نشانہ بنا رہی ہیں۔
فوجی قیادت کے مطابق ان حملوں کے آغاز سے اب تک فضائی دفاعی نظام نے 182 میزائل اور 398 ڈرونز کو ناکارہ بنا دیا جو بحرین کو نشانہ بنا رہے تھے۔
مزید پڑھیں
سبق ویب سائٹ کے مطابق بحرین کی دفاعی قوت نے اپنے اہلکاروں کی اعلیٰ جنگی تیاری اور چوکنّا نگرانی پر فخر کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ مستقل آپریشنل صلاحیت ملک کے تحفظ میں ایک قابلِ اعتماد کارکردگی کا مظہر ہے، جو یقین دلاتی ہے کہ بحرین کا آسمان اللہ کے فضل سے محفوظ ہے۔
قیادت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنی حفاظت کے لیے زیادہ سے
زیادہ احتیاط برتیں، متاثرہ مقامات اور کسی بھی مشکوک اشیا سے مکمل دور رہیں، فوجی کارروائیوں یا ملبے کی تصاویر نہ بنائیں، افواہوں سے گریز کریں اور معلومات ہمیشہ سرکاری ذرائع سے حاصل کریں، ساتھ ہی سرکاری اور حکومتی میڈیا کے ذریعے جاری کیے جانے والے انتباہات اور ہدایات پر عمل کریں۔