اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--
براہ راست نشریات

الجزیرہ ایئر لائن نے جدہ کے لئے پروازیں دوبارہ شروع کردیں

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: سبق

الجزیرہ ایئرویز نے اعلان کیا ہے کہ وہ 7 اپریل سے جدہ کے لیے اپنے تجارتی پروازیں دوبارہ شروع کرے گی جو قیصومہ ایئرپورٹ کے ذریعے ہفتے میں 3 دن ’منگل، جمعرات اور ہفتہ‘ چلیں گی۔

کمپنی کے سی ای او پراتھان باسوباتھی نے کہا ہے کہ یہ اقدام کویت اور خطے کے اہم مقامات کے درمیان فضائی رابطے کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ مسافروں اور ضروری سامان کی نقل و حمل بلا تعطل جاری رہے۔

جدہ کی پروازیں نہ صرف مسافروں کے لیے اہم ہوں گی بلکہ کاروباری، ثقافتی اور مذہبی روابط کو بھی سہولت فراہم کریں گی، بشمول خاندان کے دورے، کام کے سلسلے اور عمرہ کی ادائیگی۔

الجزیرہ ایئرویز اب دمام اور قیصومہ کے بعد 25 سے زیادہ مقامات پر ایک ہزار سے زائد پروازیں چلا رہی ہے اور 30 اپریل تک کارگو کی سہولت بھی فراہم کر رہی ہے۔

مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سعودی عرب کے سفر کے لیے ضروری دستاویزات اور ویزوں کی مکمل جانچ کریں اور آن لائن یا موبائل ایپ کے ذریعے اپنی ٹکٹیں بک کریں۔