سعودی عرب میں آج جمعہ کو گولڈ کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے جہاں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 21 کیرٹ کا ایک گرام 467.51 ریال پر رہا۔
اسی طرح دیگر کیرٹ کے گولڈ کی قیمتوں میں بھی کمی رہی۔
سعودی گولڈ ویب سائٹ کے مطابق 24 کیرٹ 534.29 ریال، 22 کیرٹ 489.77 ریال، 18 کیرٹ 400.72 ریال اور 14 کیرٹ 311.67 ریال میں فروخت ہوا۔
عالمی مارکیٹ میں العربیہ کے مطابق گولڈ کی قیمت آج خریداری کے اثرات سے 1.1 فیصد بڑھی اور فی اونس 4428.30 ڈالر تک پہنچی لیکن ہفتے کے آغاز سے اب تک گولڈ تقریباً 1.3 فیصد سستا ہوا ہے۔
امریکی فیوچر کنٹریکٹس بھی 1.1 فیصد اضافہ کے ساتھ 4423.40 ڈالر پر بند ہوئے۔
ڈالر کی کمزوری نے سونے کو غیر امریکی کرنسی رکھنے والوں کے لیے سستا بنایا۔
تاہم امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد سے سونے کی قیمتیں تقریباً 17 فیصد گر چکی ہیں، جبکہ خام تیل کی قیمتیں 105 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہیں، جس نے مہنگائی کے خدشات بڑھا دیے ہیں۔