حرمین شریفین انتظامیہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد افراد نے مفت سامان رکھنے کی سہولت سے استفادہ کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ نے بتایا کہ یہ سہولت زائرین کے لیے خدمات کے معیار کو بہتر بنانے اور عبادات کی ادائیگی کو آسان بنانے کے لیے فراہم کی گئی ہے تاکہ زائرین بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے مناسک اور عبادات انجام دے سکیں۔
انتظامیہ نے واضح کیا کہ یہ سہولت مکمل طور پر مفت ہے اور اسے سخت قواعد و ضوابط کے مطابق چلایا جاتا ہے تاکہ سامان کی حفاظت اور منظم رکھنے کو یقینی بنایا جا سکے۔
تربیت یافتہ عملہ زائرین کے مختلف سامان کو سنبھالنے اور انہیں ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے موجود ہے۔