اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--
براہ راست نشریات

سعودی عرب، پاکستان، ترکی اور مصر کے وزرائے خارجہ کا اجلاس

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: واس

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے دار الحکومت ریاض میں پاکستان، ترکی اور مصر کے وزرائے خارجہ کے ساتھ اہم اجلاس منعقد کیا ہے جو عرب اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے مشاورتی اجلاس کے موقع پر منعقد ہوا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اجلاس میں خطے میں ایران کی بڑھتی ہوئی جارحیت اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشاورت اور مشترکہ کوششوں کے تسلسل کی اہمیت پر بات کی گئی۔

سعودی عرب نے واضح کیا کہ ایران کے اندازے غلط ہیں اور اس کے حملے اس کی عالمی تنہائی میں اضافہ کر رہے ہیں، جبکہ ایران کے ساتھ اعتماد ٹوٹ چکا ہے۔

ریاض نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کی جارحیت کے مقابل صبر محدود ہے اور اگر تہران خلیج کے خلاف اپنی پالیسیوں اور حملوں کو جاری رکھتا ہے تو اسے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔