اہم خبریں
9 May, 2026
--:--:--

خامنہ ای کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیل کا دعوی، ایران کی تردید

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: العربیہ

اسرائیلی ٹی وی چینل 12 نے دعویٰ کیا ہے کہ اندازوں کے مطابق ایران کے رہبر اعلی علی خامنہ ای کو نشانہ بنایا گیا ہے اگرچہ ایرانی حکام اس کی تردید کر رہے ہیں۔

العربیہ کے مطابق چینل 12 نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے خامنہ ای کی رہائش گاہ پر 30 بم گرائے ہیں۔ 

ایران، امریکہ جنگ: بھر پور کوریج اور کہیں نہیں، کلک کریں

دوسری جانب ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقجي نے اس سوال کے جواب میں کہ آیا خامنہ ای اور ایرانی صدر مسعود بزشكيان زندہ ہیں، کہا ’جی ہاں، میرے علم کے مطابق وہ دونوں زندہ ہیں‘۔ 

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق خامنہ ای ہنگامی کمانڈ سینٹر میں موجود ہیں اور 2025 کی گرمیوں کی جنگ کی طرح خود عسکری کارروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔

اسی تناظر میں ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان إسماعيل بقائی نے آج کہا ’میں اس پوزیشن میں نہیں کہ اس بات کی تصدیق کر سکوں کہ آیا خامنہ ای زندہ ہیں یا نہیں‘۔