اہم خبریں
9 May, 2026
--:--:--

رمضان کے پہلے ہفتے میں 146 افراد نے اسلام قبول کرلیا

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: سبق ویب سائٹ)

ہدایہ ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ رمضان کے پہلے ہفتے کے دوران 146 افراد نے اسلام قبول کیا ہے۔

مزید پڑھیں

ان میں سے 103 افراد نے تنظیم کے آن لائن دعوتی پروگرام کے ذریعے اسلام قبول کیا، جس سے دنیا کے مختلف ممالک کے افراد مستفید ہوئے، جبکہ 43 افراد نے فیلڈ سرگرمیوں کے دوران اسلام قبول کیا جو افطار پروگرام کے ساتھ جاری رہیں۔

تنظیم کے مطابق فیلڈ سرگرمیوں کے نتیجے میں اسلام قبول کرنے والوں میں 28 نومسلم خواتین اور 15 نومسلم مرد شامل ہیں، جس سے ظاہر 

ہوتا ہے کہ آن لائن اور عملی میدان دونوں سطحوں پر دعوتی کوششیں جاری ہیں ۔

ہدایہ ایسوسی ایشن نے 1447 ہجری کے منظور شدہ منصوبے کے تحت اپنے رمضان پروگراموں کا آغاز کر دیا ہے، جن میں سرفہرست افطار الصائم منصوبہ ہے۔

اس منصوبے کے تحت دمام اور الخبر میں 28 مقامات پر مساجد میں شراکت داروں کے تعاون سے افطار کھانے تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ یہ تمام سرگرمیاں مقررہ ضوابط و ہدایات کے مطابق انجام دی جا رہی ہیں۔

اسی سلسلے میں 6 بسوں کے ذریعے 295 افراد کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے بھی روانہ کیا گیا، جو منظم اور منظور شدہ دعوتی پروگرام کا حصہ تھا۔

ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نایف الہدی نے بتایا کہ رمضان کے پہلے ہفتے میں 29 ہزار 350 افطار کھانے تقسیم کیے گئے، جبکہ افطار مقامات پر مجموعی طور پر 39 ہزار 570 افراد نے استفادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں 1960 رضاکاروں نے حصہ لیا اور مجموعی طور پر 7840 رضاکارانہ گھنٹے خدمات انجام دیں، جن میں انتظام، تیاری، تقسیم، استقبال اور فیلڈ نگرانی شامل تھی۔

نایف الہدی کے مطابق افطار سے قبل مختلف مقامات پر 42 مختصر دعوتی اور آگاہی بیانات بھی دیے گئے، جن میں رمضان کے پیغام اور اس کی روحانی اقدار پر روشنی ڈالی گئی۔

اس ّگاہی مہم کا مقصد یہ تھا کہ کھانے کی تقسیم کے ساتھ ساتھ رہنمائی کا پہلو بھی مضبوط ہو اور اس اقدام کے روحانی و سماجی اثرات کو مزید بڑھایا جا سکے۔