پبلک ٹرانسپورٹ مرکز نے رمضان کے سیزن کے لئے مكہ مكرمہ میں اپنی آپریشنل اور انتظامی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
یہ اقدامات مربوط نظام کے تحت کیے گئے ہیں، جن کا مقصد شہر میں آمد و رفت کو منظم بنانا اور اوقاتِ ازدحام میں ٹریفک مینجمنٹ کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے تاکہ عمرہ زائرین اور نمازیوں کی متوقع بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ ہم آہنگی برقرار رکھی جا سکے۔
مزید پڑھیں
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق تیاریوں میں جامع آپریشنل منصوبہ شامل ہے، جو مرکز کے اس کردار پر مبنی ہے کہ وہ مکہ میں ٹرانسپورٹ نظام کا متحدہ مرجع ہے۔
اس کے تحت ٹرانسپورٹ کنٹرول روم کو فعال کیا گیا ہے تاکہ آپریشنل تیاری، عوامی سلامتی اور ضوابط کی پابندی کی مسلسل نگرانی کی جا سکے۔
ساتھ ہی مختلف ذرائع نقل و حمل مسجد الحرام آنے اور جانے والی سروسز، مکہ بسیں اور مکہ ٹیکسی سروس کے درمیان ہم آہنگی کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ 24 گھنٹے مؤثر اور بلا تعطل سروس فراہم کی جا سکے۔
منصوبے میں نگرانی اور کارکردگی جانچنے کے باقاعدہ روزانہ اور ہفتہ وار آپریشنل رپورٹس کا نظام بھی شامل ہے، جن میں نقل و حرکت کے درست اشاریے، ضابطہ جاتی پابندی کی سطح، مرکزی اسٹیشنوں کی خالی کرنے کا وقت، اور مسلسل اصلاحی و بہتری کی تجاویز شامل ہوں گی، جو پورے سیزن کے دوران نافذ العمل رہیں گی۔