اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

شاہ سلمان نے قومی عطیات مہم کی منظوری دیدی

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
قومی عطیات مہم احسان پلیٹ فارم پر 3 رمضان کو شروع ہوگی ( فوٹو: واس)

خادمِ الحرمین الشریفین سلمان بن عبدالعزيز آل سعود نے چھٹی قومی عطیات مہم برائے فلاحی خدمات کے انعقاد کی منظوری دے دی ہے۔

یہ قومی فلاحی پلیٹ فارم حسان کے ذریعے جمعہ 3 رمضان 1447ھ کی شام شروع کی جائے گی۔

 

مزید پڑھیں

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق  یہ اقدام ماہِ رمضان المبارک میں نیکی اور خیرات کے کاموں میں بڑھتی ہوئی رغبت کے پیشِ نظر، فلاحی سرگرمیوں کی مسلسل سرپرستی اور ان کے اثر کو مزید وسعت دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

مہم خادمِ الحرمین الشریفین اور ولی عہد کی فلاحی کاموں سے خصوصی دلچسپی اور بھرپور توجہ کا مظہر ہے۔

اس کا مقصد معاشرے کے تمام افراد کو ماہِ رمضان میں، جس میں اجر و ثواب کئی گنا بڑھ جاتا ہے، نیکی اور سماجی یکجہتی کے کاموں میں حصہ لینے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

احسان پلیٹ فارم کی نگران کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر ماجد بن عبداللہ القصبی نے خادم الحرمین الشریفین اور ولی عہد کا دلی شکریہ اور قدردانی کا اظہار کیا کہ وہ پلیٹ فارم کی مسلسل حمایت کر رہے ہیں تاکہ مملکت میں فلاحی خدمات کے فروغ میں اس کا کردار مؤثر انداز میں جاری رہے۔ 

انہوں نے واضح کیا کہ رمضان المبارک کے دوران مملکت کے تمام علاقوں میں مذہبی جذبے اور سعودی معاشرے کی اصیل عرب روایات کے زیرِ اثر فلاحی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ مہم سابقہ کامیاب مہمات کا تسلسل ہے، جو اللہ کے فضل اور معاشرے کے افراد کے باہمی تعاون اور نیکی کے جذبے کے باعث ممکن ہوئیں۔