وزارت ہیومن ریسورسز نے قومی یکجہتی پلیٹ فارم ’مساند‘ کے ذریعے ’کام سے غیر حاضری‘ کی سروس متعارف کرائی ہے۔
اس سروس کا مقصد یہ ہے کہ نجی آجر آسانی سے اور باقاعدہ طور پر ملازم کے کام سے غیر حاضر ہونے کی صورت میں معاہدہ ختم کرسکتا ہے تاکہ تمام فریقوں کے حقوق کا تحفظ اور معاملات میں وضاحت ہو۔
مزید پڑھیں
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ سروس نجی آجرین کو دو اہم اقدامات کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے:
کام سے غیر حاضری کی وجہ سے معاہدہ ختم کرنا
ملازم کی دوسری کمپنی میں منتقلی
یہ اقدامات ضابطوں کے مطابق انجام پائیں گے تاکہ معاہداتی تعلقات میں انصاف قائم رہے۔
وزارت نے واضح کیا کہ اگر کسی ملازم کا معاہدہ کام سے غیر حاضری کی وجہ سے سعودی عرب میں داخلے کے پہلے دو سالوں کے دوران ختم کیا جائے تو اسے زیادہ سے زیادہ 60 دن کے اندر ملک چھوڑنا ہوگا۔
اگر وہ مقررہ وقت میں نہ نکلے، تو یہ رہائش اور کام کے قوانین کی خلاف ورزی سمجھی جائے گی۔
مزید بتایا گیا کہ اگر ملازم کی سعودی عرب میں رہائش کی مدت دو سال سے زائد ہو، تو اسے یا تو ملک سے مستقل طور پر نکلنا ہوگا یا نئے آجر کے ساتھ کام شروع کرنا ہوگا اور یہ عمل بھی غیر حاضری کے 60 دن کے اندر مکمل ہونا چاہئے۔
اگر اس مدت میں صورتحال درست نہ کی گئی، تو ملازم غیر حاضر اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والا شمار ہوگا۔
وزارت نے کہا ہے کہ یہ سروس استقدام کے شعبے کو منظم کرنے، معاہداتی تعلقات کی کارروائیوں کو مؤثر بنانے، خدمات کے معیار کو بہتر بنانے، شفافیت اور تعمیل کی سطح بلند کرنے اور تمام فریقوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا حصہ ہے۔