اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

الباحہ میں رمضان المبارک کے دوران 20 ایونٹ ہوں گے

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
ان پروگراموں کا مقصد جامع رمضانی فضا قائم کرنا (فوٹو: سبق)

الباحہ میونسپلٹی نے رمضان المبارک کے دوران 20 متنوع ایونٹ اور 300 سے زائد سماجی اقدامات  منعقد کرنے کا اعلان ہے۔ 

یہ سرگرمیاں بلدیاتی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے، سماجی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور مقدس مہینے میں شہریوں اور زائرین کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے وضاحت کی ہے کہ ان پروگراموں کا مقصد جامع رمضانی فضا قائم کرنا اور باہمی تعاون و سماجی ہم آہنگی کو مضبوط بنانا ہے۔ 

اس کے تحت سماجی، ثقافتی، تفریحی، کھیلوں اور دینی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ رضاکارانہ اور فلاحی اقدامات بھی شامل ہیں، جو گھریلو صنعتوں سے وابستہ خاندانوں کو بااختیار بنانے، معاشی سرگرمیوں کو

 متحرک کرنے اور سماجی شمولیت کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

متعدد پروگراموں کے علاوہ اجتماعی افطار، فٹبال اور والی بال ٹورنامنٹس، فلاحی تنظیموں کے تعاون سے افطار پیکٹس کی تقسیم اور مفت ٹھیلے لگانے کے اقدام پر بھی عمل کیا جائے گا، جس سے محلوں اور عوامی مقامات پر سماجی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔