اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں مطلع گرد آلود

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
مشرقی ریجن، ریاض اور قصیم میں گرد آلود تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا (فوٹو: سبق)

محکمہ موسمیات نے آج اتوار کے موسمی رپورٹ میں پیش گوئی کی ہے کہ مشرقی ریجن، ریاض اور قصیم میں گرد آلود تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا جس کے اثرات مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کے بعض علاقوں تک پھیلنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ الجوف، شمالی حدود ریجن، حائل اور تبوک کے بعض حصوں میں درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔

محکمے نے بتایا ہے کہ جازان، عسیر اور الباحہ کے کچھ علاقوں میں علی الصباح اور رات کے وقت دھند بننے کا بھی امکان ہے جس سے حد نگاہ متاثر رہے گی۔

محکے نے بتایا ہے کہ بحیرۂ احمر میں سطحی ہوائیں شمال مغربی سے شمالی سمت میں 16 سے 36 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمالی و وسطی حصوں میں چلیں گی جبکہ جنوبی حصے میں جنوب مشرقی سے جنوبی ہوائیں 14 سے 32 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی توقع ہے، جو آبنائے باب المندب کی سمت 45 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہیں۔ 

موجوں کی اونچائی نصف میٹر سے ڈیڑھ میٹر تک رہے گی، جبکہ باب المندب کی جانب دو میٹر تک پہنچ سکتی ہے۔ سمندر کی حالت ہلکی سے درمیانی موجوں والی رہے گی۔