اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

خبردار! وزٹ ویزے سے زیادہ قیام پر 50 ہزار ریال جرمانہ اور قید ہوگی

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

محکمہ پبلک سیکیورٹی نے خبردار کیا ہے کہ وزٹ ویزا کی مدت ختم ہونے کے بعد زائر کی روانگی کی اطلاع نہ دینے پر 50 ہزار ریال تک جرمانہ اور 6 ماہ تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں

حکام کے مطابق اگر مدعو کرنے والا غیر سعودی مقیم ہو تو اس صورت میں اسے ملک بدر بھی کیا جا سکتا ہے۔

پبلک سیکیورٹی نے شہریوں اور مقیم افراد کو تنبیہ کی ہے کہ وہ ایسے افراد کی اطلاع دیں جو وزٹ ویزا ختم ہونے کے باوجود مملکت میں مقیم ہوں۔ محکمے نے واضح کیا کہ اطلاع نہ دینے کی صورت میں مدعو کرنے والے شخص کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس نے بتایا کہ ماہِ رجب کے دوران ملک بھر میں قیام، ملازمت اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزی پر شہریوں اور مقیم افراد کے خلاف 19 ہزار 559 انتظامی فیصلے جاری کیے گئے ہیں۔ یہ فیصلے مختلف علاقائی جوازات دفاتر کی انتظامی کمیٹیوں نے کیے۔

over stay in saudi arabia 5
(فوٹو: اے آئی)

انہوں نے بتایا کہ قوانین کی خلاف ورزی پر عائد ہونے والی سزاؤں میں جرمانہ، قید اور ملک بدری شامل ہیں، جیسا کہ متعلقہ ضوابط میں درج ہے۔

محکمہ جوازات نے تمام شہریوں، کاروباری مالکان اور مقیم افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ اقامہ، ملازمت اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ملازمت، رہائش یا نقل و حمل کی سہولت فراہم نہ کریں اور نہ ہی انہیں کسی قسم کی مدد دیں۔

ادارے نے عوام سے بھی تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلاف ورزی کی اطلاع دینے والے کا نام مکمل طور پر خفیہ رکھا جائے گا اور اس پر کسی قسم کی ذمہ داری عائد نہیں ہوگی۔