اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

1.26 ارب ریال لاگت سے ریاض۔الرين۔بیشہ ڈبل روڈ منصوبہ مکمل

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: روڈز اتھارٹی ایکس اکاؤنٹ)

جنرل اتھارٹی برائے روڈز نے بتایا ہے کہ ریاض۔الرين۔بیشہ ڈبل روڈ منصوبہ مکمل کرلیا گیا ہے جو مملکت کے اہم ترین شاہراہ منصوبوں میں شامل ہے اور اس کی مجموعی لمبائی 559 کلومیٹر ہے۔

مزید پڑھیں

اتھارٹی کے مطابق منصوبے کے تمام تعمیراتی اور ترقیاتی مراحل مکمل کر لیے گئے ہیں۔

یہ منصوبہ ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس شعبے کی کارکردگی بہتر بنانے اور سڑکوں کے انفرا اسٹرکچر کو مضبوط بنانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

اتھارٹی کے مطابق اس منصوبے پر کل 1.26 ارب ریال لاگت آئی ہے، جس کے تحت 9 پل تعمیر کیے گئے  ہیں جبکہ بارش اور سیلابی پانی کی 

نکاسی کے لیے 650 انفرا اسٹرکچرز تیار کیے گئے ہیں۔

 سڑک پر اعلیٰ معیار کے رہنما بورڈز، روڈ مارکنگ، لین نشانات اور وارننگ رمبل اسٹرپس نصب کیے گئے ہیں تاکہ ٹریفک کی روانی بہتر ہو اور حادثات میں کمی آئے۔

روڈز اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یہ شاہراہ مختلف علاقوں اور گورنریٹس کے درمیان رابطہ مضبوط کرے گی، جس سے لاجسٹک سرگرمیوں، معاشی شعبوں اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔ بڑھتی ہوئی ٹریفک کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس منصوبے میں معیار اور حفاظت کے عالمی اصول اپنائے گئے ہیں۔

اتھارٹی نے واضح کیا کہ وہ روڈ سیکٹر پروگرام کے اہداف کے حصول کے لیے مزید منصوبوں اور اقدامات پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

ان اہداف میں 2030 تک عالمی معیار کے روڈ کوالٹی انڈیکس میں چھٹا مقام حاصل کرنا، حادثات میں اموات کی شرح کو ہر ایک لاکھ افراد میں 5 سے کم کرنا، بین الاقوامی روڈ اسیسمنٹ پروگرام (IRAP) کے مطابق حفاظتی معیار کی کوریج بڑھانا اور سڑکوں کی گنجائش اور سروس لیول کو اعلیٰ سطح پر برقرار رکھنا شامل ہے۔