خادم الحرمين الشريفين شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے آج جمعرات کو شاہی فرمان جاری کئے ہیں جن کے تحت ریاست کے متعدد اعلیٰ عہدوں پر جامع تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
ان میں نئے وزیرِ سرمایہ کاری، نئے اٹارنی جنرل، محکمہ داد رسی کے صدر، محکمہ خفیہ کے ڈائریکٹر جنرل اور اطلاعات، سیاحت، تعلیم اور انسانی وسائل کی وزارتوں میں نائب وزراء کی تقرریاں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہی فرمان میں کی جانے والی سبکدوشیاں اور نئی تقرریاں اس طرح ہیں:
• انجینئر خالد بن عبد العزیز الفالح کو وزیرِ سرمایہ کاری کے منصب سے مستعفیٰ کیا جاتا ہے۔
• انجینئر خالد بن عبد العزیز الفالح کو وزیرِ مملکت اور رکن کابینہ مقرر کیا جاتا ہے۔
• فہد بن عبد الجلیل بن علی آل سیف کو وزیرِ سرمایہ کاری مقرر کیا جاتا ہے۔
• شیخ سعود بن عبداللہ بن مبارک المعجب کو پبلک پراسیکیوٹر کے منصب سے مستعفیٰ کیا جاتا ہے۔
• شیخ سعود بن عبداللہ بن مبارک المعجب کو وزیر کے عہدے کے برابر ایوان شاہی میں مشیر مقرر کیا جاتا ہے۔
• ڈاکٹر خالد بن محمد بن ناصر الیوسف کو محکمہ داد رسی کے سربراہ کے منصب سے مستعفیٰ کیا جاتا ہے۔
•ڈاکٹر خالد بن محمد بن ناصر الیوسف کو وزیر کے عہدے کے برابر پبلک پراسیکیوٹر مقرر کیا جاتا ہے۔
• شیخ ڈاکٹر علی بن احمد بن محمد الاحیدب کو وزیر کے عہدے کے برابر محکمہ دار رسی کا سربراہ مقرر کیا جاتا ہے۔
• شہزادہ سعود بن نہار بن سعود آل سعود کو گورنر طائف کے منصب سے سبکدوش کیا جاتا ہے۔
• شہزادہ سعود بن نہار بن سعود آل سعود کو ممتاز درجے پر نائب گورنر مدینہ منورہ مقرر کیا جاتا ہے۔
• شہزادہ محمد بن عبداللہ بن عبدالعزیز آل سعود کو ممتاز درجے پر نائب گورنر شمالی حدود ریجن مقرر کیا جاتا ہے۔
• شہزادہ فواز بن سلطان بن عبدالعزیز آل سعود کو ممتاز درجے پر گورنر طائف مقرر کیا جاتا ہے۔
• شہزادہ فہد بن سعد بن عبداللہ بن عبد العزیز بن ترکی آل سعود کو کمشنر درعیہ کے منصب سے سبکدوش کیا جاتا ہے۔
• شہزادہ راکان بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود کو ممتاز درجے پر کمشنر درعیہ مقرر کیا جاتا ہے۔
• شہزادہ فہد بن سعد بن عبد اللہ بن عبد العزیز بن ترکی آل سعود کو ممتاز درجے پر نائب گورنر الباحہ مقرر کیا جاتا ہے۔
• شہزادی ہیفاء بنت محمد بن سعود بن خالد آل عبد الرحمن آل سعود کو نائب وزیرِ سیاحت کے منصب سے سبکدوش کیا جاتا ہے۔
• شہزادی ہیفاء بنت محمد بن سعود بن خالد آل عبد الرحمن آل سعود کو ممتاز درجے پر مجلسِ وزراء کے جنرل سیکرٹریٹ میں مشیر مقرر کیا جاتا ہے۔
• شہزادہ ڈاکٹر سعد بن سعود بن محمد بن عبد العزیز آل سعود بن فیصل آل سعود کو مجلسِ شوریٰ کا رکن مقرر کیا جاتا ہے۔
• شہزادہ ڈاکٹر بندر بن عبداللہ المشاری آل سعود کو معاون وزیرِ داخلہ برائے امورِ ٹیکنالوجی کے منصب سے سبکدوش کیا جاتا ہے۔
• شہزادہ ڈاکٹر بندر بن عبد اللہ المشاری آل سعود کو ممتاز درجے پر وزیرِ داخلہ کا مشیر مقرر کیا جاتا ہے۔
• ڈاکٹر نجم بن عبد اللہ الزید کو نائب وزیرِ انصاف کے منصب سے سبکدوش کیا جاتا ہے۔
• ڈاکٹر نجم بن عبد اللہ الزید کو ممتاز درجے پر ایوان شاہی میں مشیر مقرر کیا جاتا ہے۔
• محمد بن مہنا بن عبدالعزیز المہنا کو وزارتِ داخلہ کے سکریٹری برائے سیکیورٹی امور کے منصب سے سبکدوش کیا جاتا ہے۔
• محمد بن مہنا بن عبدالعزیز المہنا کو ممتاز درجے پر معاون وزیرِ داخلہ برائے امورِ آپریشنز مقرر کیا جاتا ہے۔
• عبد العزیز بن عبد الرحمن بن عبد العزیز العریفی کو کابینہ کے جنرل سیکرٹریٹ میں مشیر کے منصب سے سبکدوش کیا جاتا ہے۔
• عبد العزیز بن عبد الرحمن بن عبد العزیز العریفی کو ممتاز درجے پر قومی ترقیاتی فنڈ کا گورنر مقرر کیا جاتا ہے۔
• ڈاکٹر عبداللہ بن احمد بن عبد اللہ المغلوث کو ممتاز درجے پر نائب وزیرِ اطلاعات مقرر کیا جاتا ہے۔
• انجینئر ہيثم بن عبدالرحمن بن عبداللہ العوہلی کو نائب وزیرِ مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے منصب سے سبکدوش کیا جاتا ہے۔
• انجینئر ہيثم بن عبدالرحمن بن عبداللہ العوہلی کو ممتاز درجے پر مواصلات، خلاء اور ٹیکنالوجی اتھارٹی کا گورنر مقرر کیا جاتا ہے۔
• احمد بن عبد العزیز بن البراہیم العیسیٰ کو صحت کے عوارض کے باعث ان کی درخواست پر ڈائریکٹر جنرل محکمہ خفیہ کے منصب سے سبکدوش کیا جاتا ہے۔
• سلیمان بن محمد بن عبداللہ القناص کو ممتاز درجے پر ایوان شاہی میں مشیر مقرر کیا جاتا ہے۔
• عساف بن سالم بن فیصل ابو ثنین کو ممتاز درجے پر ایوان شاہی میں مشیر مقرر کیا جاتا ہے۔
• انجینئر ثامر بن محمد بن قالط الحربی کو ممتاز درجے پر معاون وزیرِ داخلہ برائے امورِ ٹیکنالوجی مقرر کیا جاتا ہے۔
• عبداللہ بن فہد بن محمد بن فارس کو ممتاز درجے پر وزارتِ داخلہ کے سکریٹری برائے سیکیورٹی امور مقرر کیا جاتا ہے۔
• انجینئر فواز بن زنعاف بن فواز السہلی کو ممتاز درجے پر جنرل اتھارٹی برائے ٹرانسپورٹ کا سربراہ مقرر کیا جاتا ہے۔
• بدر بن ابراہیم بن ابراہیم السویلم کو ممتاز درجے پر نائب وزیر ہیومن ریسورسز برائے سماجی ترقی مقرر کیا جاتا ہے۔
• عبدالمحسن بن محمد بن حمود المزید کو ممتاز درجے پر نائب وزیرِ سیاحت مقرر کیا جاتا ہے۔
• ڈاکٹر سعد بن عواض بن رجاء الحربی کو ممتاز درجے پر نائب وزیرِ تعلیم برائے تعلیمِ عام مقرر کیا جاتا ہے۔
• فیحان بن فہد بن غازی السہلی کو ممتاز درجے پر ڈائریکٹر جنرل محکمہ خفیہ مقرر کیا جاتا ہے۔
• سعد بن صالح بن محمد اللحیدان کو ممتاز درجے پر ریاستی سیکیورٹی کے دفتر میں مشیر مقرر کیا جاتا ہے۔
• میجر جنرل خالد بن محمد بن غالب الذویبی کو ترقی دے کر لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر فائز کیا جاتا ہے اور نائب سربراہ نیشنل گارڈ مقرر کیا جاتا ہے۔
• میجر جنرل سلیمان بن عبدالعزیز بن ابراہیم المیمن کو ترقی دے کر لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر فائز کیا جاتا ہے۔