اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

آرامکو 10 مارچ کو سالانہ مالی نتائج کا اعلان کرے گی

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
حصص داروں کو 80.12 ارب ریال منافع تقسیم کرنے کی منظوری دی تھی (فوٹو: اخبار 24)

سعودی آرامکو کمپنی نے کہا ہے کہ وہ سال 2025 کے مالی نتائج کا اجرا منگل 10 مارچ 2026 کو کرے گی۔

یہ اعلان کمپنی کی جانب سے اس کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری مختصر بیان میں کیا گیا۔

یاد رہے کہ 2025 کی تیسری سہ ماہی میں کمپنی کے منافع میں 2.27 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد خالص منافع تقریباً 101.02 ارب ریال رہا جبکہ 2024 کی اسی مدت میں خالص منافع تقریباً 103.37 ارب ریال تھا۔

کمپنی نے 2025 کی تیسری سہ ماہی کے لیے اپنے حصص داروں کو مجموعی طور پر 80.12 ارب ریال نقد منافع تقسیم کرنے کی منظوری دی تھی۔ 

ان میں 79.30 ارب ریال بنیادی منافع جبکہ 82 ملین ریال کارکردگی سے منسلک منافع شامل تھا۔