اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

جدہ میں کرکٹ میگا ایونٹ کا اعلان

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
Picture of خالد نواز چیمہ

خالد نواز چیمہ

جدہ

حبیب سپر لیگ (ایچ ایس ایل) کے سرپرستِ اعلیٰ میاں حبیب بھائی نے جدہ میں ایک شاندار کرکٹ میگا ایونٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی نوجوانوں میں صحتمندانہ سرگرمیوں اور کرکٹ کے فروغ کے لیے حبیب سپر لیگ کے زیرِ اہتمام ’حمزہ سپر ایم آر آئی ورلڈ کپ کرکٹ میلہ – سیزن ون‘ 12، 13 اور 14 فروری کو ایس ٹی سی شرفیہ گراؤنڈ میں منعقد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسپنزر ہال میں ایچ ایس ایل ٹرافی کی رونمائی، ٹیموں کے پول کی قرعہ اندازی اور کرکٹ ٹیموں و شائقینِ کرکٹ کے اعزاز میں دیئے گئے ایک پروقار عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

میاں حبیب بھائی نے کہا کہ یہ چوتھا سال ہے کہ ہم مسلسل کرکٹ میلہ سجا رہے ہیں کیونکہ ہمیں کرکٹ سے جنون کی حد تک محبت ہے اور نوجوان نسل کھیلوں کی سرگرمیوں کو بے حد پسند کرتی ہے۔

انہوں نے سعودی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مملکت کھیلوں کے فروغ کے لیے بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے، جس پر ہم شکر گزار ہیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں 40 ہزار سعودی ریال کے نقد انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔

WhatsApp Image 2026 02 11 at 1.16.03 PM

تقریب سے مہمانِ خصوصی شیخ سلطان، صدر ایچ ایس ایل میاں قیصر، سعودی میڈیا کی خدیجہ ملک، ایونٹ مینیجر احمد شیرازی، انتظامی سربراہ عمران ناصر، ٹیم منیجرز اور پاکستان سے آئے معزز مہمانوں نے بھی خطاب کیا۔ 

مقررین نے میاں حبیب بھائی کی کرکٹ کے فروغ اور نوجوانوں کو صحتمند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف سعودی عرب بلکہ پاکستان میں بھی کامیابی سے کرکٹ میلوں کا انعقاد کرتے آ رہے ہیں۔

WhatsApp Image 2026 02 11 at 1.17.10 PM

اس ایونٹ میں شریک 16 کرکٹ ٹیموں میں ینگ اسٹارز، آفریدی اسٹرائیکر، رائل فائٹر، ایجاک کرکٹ کلب، احسان الیون، طائف اسٹار لکی، جے کے اسٹرائیکر، سلطان برادرز، المجال کرکٹ کلب، فرینڈز جدہ سی سی، راجستھان رائل، نیو فیس لودھر، اساس سی سی، شخاوتی سی سی، جی آئی ٹی سی اور گلف ویسٹ سی سی شامل ہیں۔