محکمہ موسمیات نے آج بدھ کے موسم سے متعلق اپنی رپورٹ میں پیش گوئی کی ہے کہ تیز ہوائیں، جو گرد و غبار اُڑانے کا سبب بنیں گی، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، شمالی حدود، الجوف، تبوک اور القصیم کے بعض حصوں کو متاثر کریں گی۔
مزید پڑھیں
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ بحیرۂ احمر میں ہواؤں کی سمت شمالی مغربی سے شمالی ہوگی، جو شمالی اور وسطی حصوں میں چلے گی، جبکہ جنوبی حصے میں ہوائیں مشرقی سے جنوب مغربی سمت میں ہوں گی۔
ہوا کی رفتار 15 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ رہے گی، لہروں کی اونچائی نصف میٹر سے ڈیڑھ میٹر تک ہوگی اور سمندر کی حالت ہلکی رہے گی۔
اسی طرح خلیجِ عرب میں سطحی ہوائیں جنوب مشرقی سے جنوب مغربی سمت میں 15 سے 32 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی، جبکہ شمالی حصے میں رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ لہروں کی اونچائی نصف میٹر سے ڈیڑھ میٹر تک ہوگی، اور سمندر کی حالت ہلکی سے درمیانی موجوں والی رہے گی۔