اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

شہزادہ محمد بن سلمان سے بحرینی ولی عہد کی ملاقات

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کا جائزہ لیا گیا (فوٹو: سبق)

ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود سے بحرین کے ولی عہد اور وزیرِ اعظم شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ نے ملاقات کی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز نے بحرینی ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ کا درعیہ میں استقبال کیا ہے۔

ملاقات کے دوران دونوں برادر ممالک کے مابین تاریخی تعلقات کا جائزہ لیا گیا، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے مواقع پر تبادلۂ خیال کیا گیا نیز باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بھی گفتگو ہوئی ہے۔