اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

جازان میں 193 کلو چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

جازان ریجن کے علاقے فرسان میں سرحدی سیکیورٹی فورس نے193 کلو چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق سرحدی سیکیورٹی فورس نے منشیات درانداز افراد سے پکڑی ہے جو سرحد عبور کرکے ملک میں داخل ہوئے تھے۔
سرحدی سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ گرفتار شدگان کے خلاف ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کر لی گئی ہےاور انہیں ضبط شدہ مواد سمیت متعلقہ ادارے کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ ضروری قانونی اقدامات کئے جا سکیں۔

سیکیورٹی اداروں نے شہریوں اور مقیم افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کی اسمگلنگ یا اس کی ترسیل سے متعلق کسی بھی مشتبہ سرگرمی کے بارے میں دستیاب معلومات فراہم کریں۔