برطانیہ عظمی اور شمالی آئرلینڈ کے ولی عہد شہزادہ ولیم پرنس آف ویلز سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ان کا استقبال کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نائب گورنر ریاض شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے کیا۔
اس موقع پر برطانیہ میں سعودی سفیر شہزادہ عبداللہ بن خالد بن سلطان بن عبد العزیز سعودی عرب میں برطانیہ کے سفیر اسٹیفن چارلس ہیچن اور شاہی پروٹوکول کے نائب فہد الصہیل بھی موجود تھے۔