محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں درجۂ حرارت میں نمایاں تفاوت کی اطلاع دی ہے۔
محکمے نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ میں ملک کا سب سے زیادہ گرم شہر ہے جہاں درجۂ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
سبق ویب سائٹ کے مطابق جازان میں 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دار الحکومت ریاض میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 27 ڈگری اور کم سے کم 17 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ مدینہ منورہ میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 28 ڈگری اور کم سے کم 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مغربی ساحلی علاقوں میں جدہ میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جہاں ہواؤں میں تیزی بھی دیکھی گئی جبکہ مشرقی ریجن کے شہر دمام میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اور بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
شمالی علاقوں اور بلند مقامات پر ابہا ملک کا سرد ترین شہر ہے جہاں درجۂ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اس کے بعد عرعر، حائل اور الباحہ میں کم سے کم درجۂ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔