اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

ایشیا سائیکلنگ چیمپئن شپ، ہانگ کانگ اور قازقستان نمایاں

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
ایشیا کے نامور سائیکلسٹوں کے درمیان سخت مقابلے جاری ہیں ( فوٹو: ایکس)

ایشیا روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ 2026 کے چوتھے دن کے مقابلے قصیم ریجن میں سرکاری شخصیات کی موجودگی اور براعظم کے نامور سائیکلسٹوں کے درمیان سخت اور سنسنی خیز مقابلوں کے ساتھ جاری رہے جو علاقے کی سڑکوں پر منعقد ہونے والی چیمپئن شپ کے مقابلوں کا حصہ ہیں۔

مزید پڑھیں

عاجل ویب سائٹ کے مطابق مقابلوں کے ضمن میں ایشین سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر داتو امرجیت نے سعودی سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر عبد العزیز الشهرانی کے ہمراہ چیمپئن شپ کے مقام کا دورہ کیا۔ 

اس موقع پر دونوں نے ٹیموں کی تیاریوں، کھلاڑیوں کے انتظامات اور ایونٹ سے متعلق تنظیمی امور کا قریب سے جائزہ لیا۔

مخلوط ریلے ٹائم ٹرائل کے مقابلے منعقد کیے گئے، جن میں ایلیٹ کیٹیگری کی دوڑ 31.6 کلومیٹر پر مشتمل تھی۔ 

اس مقابلے میں ہانگ کانگ نے پہلی پوزیشن حاصل کی، قازقستان دوسرے جبکہ چین تیسرے نمبر پر رہا۔

WhatsApp Image 2026 02 08 at 11.20.15 AM 1
فوٹو: ایکس

اسی طرح نوجوانوں کی مخلوط ریلے ٹائم ٹرائل ریس 20 کلومیٹر کے فاصلے پر منعقد ہوئی، جس میں قازقستان نے پہلی پوزیشن حاصل کی، ازبکستان دوسرے اور چین تیسرے نمبر پر رہا۔

ماسٹرز کیٹیگری کے مقابلوں میں مردوں کے لیے انفرادی اوپن ٹائم ٹرائل 20 کلومیٹر اور خواتین کے لیے 15.8 کلومیٹر پر مشتمل ریسز منعقد کی گئیں، جن میں 30 سال سے زائد عمر کے بڑی تعداد میں سائیکلسٹوں نے شرکت کی۔

WhatsApp Image 2026 02 08 at 11.20.15 AM
فوٹو: ایکس

مقابلوں کے اختتام پر فاتحین کی اعزاز دینے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں سعودی سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر عبد العزیز الشهرانی اور ایشین سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر داتو امرجیت نے مختلف کیٹیگریز کے کامیاب کھلاڑیوں کو سرکاری تمغے پہنائے، جبکہ تقریب خوشگوار اور جشن کے ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔