اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

سعودی اور امریکی بحریہ کی جدہ میں مشترکہ مشق

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
مشق کا مقصد بحری افواج کے مابین مشترکہ تعاون کو فروغ دینا ہے (فوٹو: سبق)

سعودی اور امریکی بحری افواج نے جدہ میں بلیو ڈیفائنڈر 26‘ کے نام سے مشترکہ بحری مشق انجام دی ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ مشترکہ بحری مشق رائل سعودی نیول فورسز اور ان کی امریکی ہم منصب افواج نے جدہ میں واقع شاہ فیصل نیول بیس میں منعقد کی ہے جو دونوں ممالک کے درمیان عسکری تعاون کے پروگراموں کا حصہ ہے۔

اس مشق کا مقصد بحری افواج کے مابین مشترکہ تعاون کو فروغ دینا، تجربات کا تبادلہ کرنا اور مختلف مشنز میں شریک یونٹس کی استعداد اور تیاری کی سطح کو بلند کرنا تھا۔

مشق کے دوران متعدد حربی فرضی مشقیں انجام دی گئیں، جن میں دونوں افواج نے اعلیٰ درجے کی پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی تیاری کا مظاہرہ کیا۔ 

یہ مشق مشترکہ طور پر کام کرنے کی صلاحیت، عملیاتی صلاحیتوں میں اضافے اور بحری سلامتی کو مضبوط بنانے کی عکاس ہے۔