اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

نجی گاڑیوں کو ٹیکسی چلانے پر 689 خلاف ورزیاں ضبط

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
11 ہزار ریال تک جرمانہ اور 25 دن کے لیے گاڑی ضبط کی جائے گی ( فوٹو: ایکس)

جنرل اتھارٹی برائے ٹرانسپورٹ کی نگران ٹیموں نے ملک کے مختلف علاقوں میں بغیر لائسنس ٹیکسی چلانے کی 689 سے زائد خلاف ورزیاں ضبط کی ہیں۔

اخبار 24 کے مطابق اتھارٹی نے وضاحت کی ہے کہ یہ کارروائیاں متعلقہ اداروں کے تعاون سے کی گئی تفتیشی مہمات کے دوران انجام پائی ہیں۔

خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی اقدامات کیے گئے، جن میں گاڑیوں کی ضبطی، مالی جرمانے اور غیر سعودی افراد کی ملک بدری شامل ہے۔

مزید پڑھیں

اتھارٹی نے بتایا ہے کہ یہ نگران مہمات غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہیں، جو مسافروں کی نقل و حمل کے معیار اور ان کی سلامتی کو متاثر کرتی ہیں، نیز نقل و حمل کے شعبے میں مسابقت کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہیں۔ 

اتھارٹی نے زور دیا کہ یہ مہمات مسافر برداری کے شعبے میں ضابطوں کی پابندی کے تناسب کو بڑھانے اور قومی ٹرانسپورٹ و لاجسٹکس

 حکمتِ عملی کے اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہو رہی ہیں۔

WhatsApp Image 2026 02 07 at 8.42.44 PM 2
فوٹو: ایکس)

اتھارٹی نے بتایا کہ جنوری کے دوران نگران ٹیموں نے 614 افراد کو بغیر لائسنس ذاتی گاڑیوں کے ذریعے مسافر برداری کی آفر دیتے ہوئے پکڑا ہے جبکہ 75 افراد کو غیر قانونی طریقوں سے مسافر منتقل کرتے ہوئے ضبط کیا ہے۔

 ان تمام افراد کے خلاف مقررہ قانونی سزائیں نافذ کی گئیں اور 83 گاڑیاں ضبط کی گئیں۔

WhatsApp Image 2026 02 07 at 8.42.44 PM
فوٹو: ایکس)

اتھارٹی نے کہا ہے کہ نجی گاڑی پر ٹیکسی کی آفر کرنے پر 11 ہزار ریال تک جرمانہ اور 25 دن کے لیے گاڑی ضبط کرنے کی سزا مقرر ہے جبکہ غیر قانونی مسافر برداری کرنے والوں پر 20 ہزار ریال تک جرمانہ اور 60 دن تک گاڑی ضبط کرنے کی سزا دی جا سکتی ہے، نیز خلاف ورزی کی تکرار کی صورت میں گاڑی کو سرِعام نیلام کرنے اور غیر سعودی کو ملک بدر کرنے کی بھی گنجائش ہے۔