اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

ریاض، قصیم اور مشرقی ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
مکہ مکرمہ کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش متوقع ہے ( فوٹو: انٹرنیٹ)

محکمہ موسمیات نے آج ہفتے کی موسمی رپورٹ میں پیش گوئی کی ہے کہ ریاض، القصیم اور مشرقی علاقوں کے بعض حصوں میں درمیانی سے شدید گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جو سیلابی ریلوں کا سبب بن سکتی ہے۔

اس کے ساتھ ژالہ باری اور تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے، جو حدِ نگاہ کو متاثر کریں گی۔

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ، الباحہ، عسیر اور جازان کے پہاڑی علاقوں کے بعض حصوں میں ہلکی بارش متوقع ہے جبکہ ان علاقوں کے کچھ حصوں میں دھند بننے کے امکان کو بھی رد نہیں کیا گیا۔

علاوہ ازیں گرد و غبار اٹھانے والی تیز ہوائیں الجوف اور شمالی سرحدی علاقوں کے بعض حصوں کو متاثر کریں گی جس کے باعث وہاں بھی حدِ نگاہ میں کمی واقع ہوگی۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بحیرۂ احمر میں ہوا کی سمت شمالی اور وسطی حصوں میں شمال مغربی سے شمالی رہے گی، جس کی رفتار 10 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی جبکہ جنوبی حصے میں ہوا جنوب مشرقی سے جنوب مغربی سمت میں 12 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی جو باب المندب کی جانب 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔