وزارت داخلہ نے منشیات اسمگلنگ کرنے پر غیر ملکی کی سزائے موت احکامات پر عمل درآمد کردیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوڈانی تارک وطن محمد اسماعیل عمر کو کوکین اسمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔
مزید پڑھیں
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ مذکورہ شخص کے خلاف مقدمہ دائر کر کے اسے انسداد منشیات کی عدالت میں بھیجا گیا جہاں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملک کے قانون کے مطابق موت کی سزا کا حکم سنا دیا۔
ابتدائی عدالتی فیصلے کو سپریم کورٹ نے بھی بحال رکھا، بعد ازاں ایوان شاہی سے سزائے موت کے احکامات کی توثیق ہونے پر فیصلے پر عملدآمد کی منظوری دیدی۔ جمعرات کے روز وزارت داخلہ نے سزا پر
عمل درآمد کردیا۔
وزارت داخلہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت اپنے شہریوں اور یہاں رہنے والے غیرملکیوں کو نشے کی ہلاکت خیزی سے محفوظ رکھنے کے لیے پرعزم ہے اس حوالے سے منشیات کی اسمگلنگ میں جو بھی ملوث ہوتا ہے اس سے قانون کے مطابق کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جاتی۔