وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کی کامیابی خطے کو مزید محفوظ بنا دے گی۔
وزیرِ خارجہ نے ایران سے متعلق جاری مذاکرات کے لیے ریاض کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام فریق ان مذاکرات کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں
عاجل ویب سائٹ کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور آج جمعہ کو مسقط میں اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر سلطنتِ عمان کے وزیرِ خارجہ بدر البوسعيدی نے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے مذاکراتی منصوبہ وصول کیا جسے بعد ازاں مشرقِ وسطیٰ کے لیے امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف تک منتقل کیا گیا۔
اسی تناظر میں سلطنتِ عمان نے کہا ہے کہ اس نے امریکہ اور ایران کے درمیان تہران کے جوہری پروگرام سے متعلق بالواسطہ مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کیا۔
یہ بات عمانی وزارتِ خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک بیان میں بتائی ہے۔