محکمہ موسمیات نے آج جمعہ کے موسم سے متعلق اپنی رپورٹ میں پیش گوئی کی ہے کہ مختلف علاقوں میں درمیانی سے شدید گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جس کے نتیجے میں ندی نالوں میں طغیانی آ سکتی ہے جبکہ بعض مقامات پر اولے بھی پڑ سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ اس سے قبل تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے جو گرد و غبار اور مٹی اڑا سکتی ہیں اور حدِ نگاہ میں کمی کا سبب بن سکتی ہیں۔
یہ صورتحال الباحہ، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، القصیم، حائل، شمالی سرحدی علاقے اور مشرقی ریجن میں متوقع ہے جبکہ الجوف، تبوک، عسیر اور جازان کے کچھ حصوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمے نے بتایا ہے کہ بحیرۂ احمر میں ہوائیں شمالی اور وسطی حصوں میں شمال مغربی سے شمالی سمت میں چلیں گی جبکہ جنوبی حصے میں ہوائیں جنوب مشرقی سے جنوب مغربی رخ اختیار کریں گی۔
ہوا کی رفتار 15 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ رہنے کا امکان ہے، جو وسطی اور جنوبی حصوں میں بارش برسانے والے گرج چمک کے بادل بننے کی صورت میں 50 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔