اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

بینزیما کی الہلال کے ساتھ پہلے میچ میں ہیٹ ٹرک

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
اسٹار فٹبال کا الاتحاد سے منتقلی کے بعد الہلال کے ساتھ پہلا میچ تھا ( فوٹو: سبق)

فرانسیسی اسٹار فٹبالر کریم بینزیما کو الهلال کی جرسی میں اپنا پہلا گول درج کرانے کے لیے صرف 31 منٹ درکار تھے جس کے ذریعے انہوں نے اپنے نئے کلب کے شائقین کے ساتھ تعلق مزید مضبوط کر لیا۔

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ کارنامہ انہوں نے جمعرات کی شام الاخدود کے خلاف روشن سعودی پروفیشنل لیگ کے 21 ویں راؤنڈ کے افتتاحی میچ میں انجام دیا ہے۔

بینزیما نے پہلے ہاف کے 31 ویں منٹ میں اپنا پہلا گول اسکور کیا جو الهلال کے لیے ان کی پہلی باضابطہ شرکت بھی تھی جبکہ وہ حالیہ سرمائی ٹرانسفر ونڈو کے دوران ٹیم میں شامل ہوئے تھے۔ 

دوسرے ہاف میں بھی فرانسیسی فارورڈ کی شاندار کارکردگی جاری رہی اور انہوں نے 60 ویں اور 64 ویں منٹ میں لگاتار دو مزید گول کر کے ہیٹ ٹرک مکمل کیا، جس پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

54465465
بنزیما کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا بھی اعزاز ملا ( فوٹو: سبق)

واضح رہے کہ بینزیما نے سرمائی ٹرانسفر ونڈو کے دوران کلب الاتحاد کے ساتھ معاہدہ ختم کرنے کے بعد الهلال میں شمولیت اختیار کی۔