اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

’میں قرآن مجید نہیں پڑھ سکتی‘

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

ایک خاتون کہتی ہیں کہ میں حرم ِمکی میں خواتین کے لئے خاص کی گئی جگہ پر بیٹھی تھی کہ ایک عورت نے میرے کندھے کو تھپتھپایا اور عجمی لہجہ میں اس نے یہ کہنا شروع کیا:

اے حجن! 

میں اس کی طرف متوجہ ہوئی تو کیا دیکھتی ہوں کہ ایک درمیانی عمر کی عورت ہے اور میرا ظنِ غالب یہ ہے کہ و ہ ترکی نژاد تھی۔

اس نے مجھے سلام کیا اور میرے دل میں فوراً اس کے لئے جذباتِ محبت نے جنم لے لیا۔

سبحان اللہ! 

یہ روحیں بھی اللہ کے لشکر ہیں، دلوں کو دلوں تک راہ ہوتی ہے۔

وہ مجھے کچھ کہنا چاہتی تھی اور اپنا مافی الضمیر ادا کرنے کے لئے کلمات والفاظ جمع کررہی تھی۔

اس نے میرے ہاتھ میں موجود قرآنِ کریم کی طرف اشارہ کیا اور پھر ٹوٹی پھوٹی عربی زبان میں کہا: تم قرآن پڑھ لیتی ہو؟ 

میں نے کہا: ہاں۔

muslim woman mosque or praying for palestine gra 2026 01 09 10 00 46 utc

 اتنا سننا تھا کہ اس عورت کا چہرہ خوشی سے سرخ ہوگیا اور اس کی آنکھیں آنسوؤں سے ڈبڈبا گئیں۔ 

مجھے اس منظر نے ہول و گھبراہٹ میں مبتلا کردیا، وہ خاتون رونا شروع ہوگئی۔ 

میں نے اس سے پوچھا: تمہیں کیا ہوا ہے؟ 

اس نے شرماتی ہوئی نگاہوں اور رندھی ہوئی آواز سے کہا: میں قرآن نہیں پڑھ سکتی!

میں نے پوچھا کیوں؟ اس نے جواب دیا کہ میں پڑھی لکھی نہیں ہوں اور ابھی یہ بات اس کے منہ میں ہی تھی کہ اس نے پھوٹ پھوٹ کر رونا شروع کر دیا۔

میں اس کا کندھا تھپکتی اور اسے دلاسہ دیتی رہی۔

میں نے اس سے کہا: تم اس وقت اللہ کے گھر میں ہو۔

اس سے دعا کرو کہ وہ تمہیں قرآن سکھلادے اور قرآن کی قرأت وتلاوت میں تمہاری مدد کرے۔

اس عورت نے اپنے آنسو پونچھ لئے، میں وہ منظر عمر بھر کبھی نہیں بھول سکتی کہ اس عورت نے اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے اور اللہ سے یہ دعا مانگنے لگی: اے اللہ! میرا سینہ کھول دے تاکہ میں بھی قرآن پڑھ سکوں، اے اللہ! میرے دل کے دروازے وا کر دے تاکہ میں بھی تیری کتاب پڑھ سکوں۔ 

پھر وہ خاتون میری طرف متوجہ ہوئی اور کہنے لگی: میں مر جاؤں گی مگر میں قرآن نہ سیکھ پاؤں گی۔

میں نے اس سے کہا: ایسا نہیں۔ تم ان شاء اللہ عنقریب پورا قرآنِ کریم پڑھ لوگی اور پھر اسے اپنی زندگی میں کئی مرتبہ ختم کرو گی، میں نے اس سے پوچھا: کیا تم سورۃ الفاتحہ پڑھ سکتی ہو؟

islamic woman back or praying to worship in mosqu 2026 01 09 09 53 12 utc

وہ بڑی خوشی سے کہنے لگی: ہاں! اور ساتھ ہی اس نے بڑی ترتیل کے ساتھ پڑھنا شروع کردیا حتیٰ کہ اس نے پوری سورہ فاتحہ پڑھ دی۔

پھر اس نے قرآن کی آخری وہ سورتیں پڑھنا شروع کیں جو اسے زبانی یاد تھیں۔

مجھے اس کی عربی دانی اور تلفظ پر تعجب ہو رہا تھا جو کہ کسی حد تک بہت صحیح تھا۔

وہ اپنی زندگی کے بارے میں بتا رہی تھی اور قرآن کو سیکھنے کے لئے وہ کیا کیا کچھ کر رہی ہے۔

اچانک اس کے چہرے کا رنگ بدل گیا اور کہنے لگی: اگر میں مر گئی اور میں نے قرآنِ کریم نہ پڑھا تو میں جہنم میں جاؤں گی۔

اللہ کی قسم! میں نے ایک کیسٹ سنی ہے جس میں ہے کہ قرآن کو پڑھنا لازم ہے ،یہ اللہ کا کلام ہے، عظمت والے رب کا کلام ،جب وہ عظمتِ باری تعالیٰ کے بارے گفتگو کررہی تھی اور قرآن کے ہم پر حقوق کا تذکرہ کر رہی تھی تو اس بیچاری نے اپنے آنسوئوں کو روکنا شروع کر رکھا تھا جو اس کی آنکھوں سے ٹپکنے کو بیتاب لگ رہے تھے۔

میں اپنے آپ پر قابو نہ رکھ سکی اور بے اختیار رونے لگی۔

میں دیکھ رہی تھی کہ ایک عجمی عورت ہے، ایک سیکولر معاشرے سے آئی ہے۔

وہ اس بات سے ڈر رہی ہے کہ کل وہ اپنے اللہ سے اس حالت میں ملے گی کہ اس نے اس کی کتابِ مقدس نہیں پڑھی۔

اس کی زندگی کی سب سے بڑی تمنا صرف یہی ہے کہ وہ پورا قرآن پڑھ لے، وہ روتی غمزدہ ہوجاتی اور کبیدہ خاطر ہوتی اور یہ سب محض اس لئے کہ وہ قرآن نہیں پڑھ سکتی۔ 

ترجمہ: محمد منیر قمر۔ الخبر