سعودی عرب میں فٹبالر بچوں کے آن لائن مقابلے میں پاکستانی بچے غازی عبدالستار خان نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
چار کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والے اس اہم مقابلے میں غازی واحد پاکستانی بچہ ہے، جسے فائنل تک پہنچنے کے لیے دنیا بھر کے پاکستانیوں کی حمایت درکار ہے۔
سیمی فائنل میں غازی عبدالستار خان کے علاوہ عرب فٹبالر بچے سمیر یاسر، شیم خالد اور غیاث یحییٰ شامل ہیں۔
سیمی فائنل کی ووٹنگ منگل 20 اکتوبر کو سعودی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگی اور 24 گھنٹے تک جاری رہے گی۔
غازی کو ووٹ دینے کے تین ضروری مراحل
غازی عبدالستار خان کی بھرپور حمایت کے لیے تمام پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ وہ تینوں مراحل مکمل کریں۔
1۔ انسٹاگرام اسٹوری پر ووٹ دیں:
مقابلے کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں غازی عبدالستار خان کو ووٹ دیں۔
2۔ ٹک ٹاک ویڈیو پر ووٹ دیں:
مقابلے کی متعلقہ ٹک ٹاک ویڈیو میں غازی کے حق میں ووٹ دیں۔
3۔ ٹک ٹاک پر کمنٹ کریں:
اسی ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں غازی عبدالستار خان کا نام ضرور لکھیں۔
اہم بات: صرف ایک جگہ ووٹ دینا کافی نہیں، تینوں مراحل مکمل کرنا ضروری ہے۔
دنیا بھر کے پاکستانیوں سے اپیل
سعودی عرب، پاکستان، متحدہ عرب امارات، امریکہ اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ وہ غازی عبدالستار خان کی حمایت کریں اور اپنے دوستوں، رشتہ داروں اور سوشل میڈیا گروپس میں بھی یہ پیغام شیئر کریں۔
غازی کی فائنل تک رسائی کے لیے ہر ووٹ اہم ہے۔
پاکستانی کمیونٹی کی متحدہ حمایت اس ننھے کھلاڑی کے لیے بڑی حوصلہ افزائی ثابت ہوسکتی ہے۔
ایک پاکستانی بچہ، لاکھوں پاکستانیوں کی حمایت!
20 اکتوبر، رات 8 بجے — غازی عبدالستار خان کو تینوں جگہوں پر سپورٹ کرنا نہ بھولیں!
ووٹنگ کا لنک یہاں شیئر کردیا جائے گا۔
1 تبصرہ
فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے دعا گو ھیں