سعودی عرب کے مرکزی اسٹاک مارکیٹ انڈیکس (تاسی) نے آج کاروبار کے اختتام پر 12.75 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 11341.27 پوائنٹس پر بند ہوئی ہے جبکہ مجموعی تجارتی مالیت 5.1 ارب ریال رہی ہے۔
مزید پڑھیں
سعودی پریس ایجنسی کی روزانہ اقتصادی رپورٹ کے مطابق آج 219 ملین حصص کا لین دین ہوا جن میں 84 کمپنیوں کے شیئرز کی قدر میں اضافہ ہوا جبکہ 168 کمپنیوں کے شیئرز میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروبار کے دوران الماجد للعود، صناعات، الکثیری، ثمار اور صادرات کے شیئرز سب سے زیادہ بڑھنے والوں میں شامل رہے جبکہ علم، ابو معطی، المتحدہ للتأمین، الصناعات الکہربائیہ اور جمجوم فارما کے شیئرز سب
سے زیادہ کمی کا شکار رہے۔ اضافے اور کمی کی شرح 6.02 فیصد سے 5.99 فیصد کے درمیان رہی۔
دوسری جانب صادرات، الکثیری، سعودی آرامکو، الکیمیائیہ اور امریکانا کے شیئرز حجم کے لحاظ سے سب سے زیادہ سرگرم رہے جبکہ مالیت کے اعتبار سے علم، سعودی آرامکو، الراجحی، الانماء اور معادن کے شیئرز سب سے زیادہ فعال رہے۔