اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

ضابطوں کی خلاف ورزی پر 74 نجی اسکولوں کے لائسنس منسوخ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: انٹرنیٹ)

وزارتِ تعلیم نے طلبہ کی سلامتی اور تعلیمی ماحول کے معیار کی خلاف ورزی کرنے پر مختلف شہروں میں قائم 74 نجی اسکولوں کے لائسنس منسوخ کر دیے ہیں۔

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ اقدام اسکولوں میں قوانین اور منظور شدہ ضوابط کی خلاف ورزیوں کے انکشاف کے بعد کیا گیا ہے، جس کا مقصد تعلیمی عمل کے تحفظ اور معیار کو برقرار رکھنا ہے۔

وزارتِ تعلیم کی جانب سے اس حوالے سے جاری وضاحت میں بتایا گیا ہے کہ بند کیے گئے اسکولوں میں بنیادی اصولوں اور قوانین کی خلاف ورزیاں پائی گئی تھیں، جن میں ایکٹیو آپریشنل لائسنس کا نہ ہونا اور 

سلامتی سے متعلق لائسنس، یعنی سول ڈیفنس سرٹیفکیٹ کی عدم دستیابی بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ یہ دونوں شرائط نجی تعلیمی اداروں کے لیے لازمی قرار دی گئی ہیں اور ان کے بغیر تعلیمی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

saudi ministry of education 2
(فوٹو: انٹرنیٹ)

وزارت کے مطابق یہ فیصلہ اچانک نہیں کیا گیا بلکہ اس سے قبل متعدد تنظیمی اقدامات، انتباہات اور اصلاح کے مواقع فراہم کیے گئے تھے، تاہم متعلقہ اسکولوں کی جانب سے اصلاحی تقاضوں پر عمل نہ کیے جانے، خلاف ورزیوں کے تسلسل، خطرات میں اضافے، تعلیمی سرگرمیوں کے غیر قانونی تسلسل اور آپریشنل تقاضے پورے نہ کرنے کے باعث یہ سخت قدم اٹھانا ناگزیر ہو گیا۔

علاوہ ازیں وزارت کی نگراں ٹیموں کی جانب سے حالیہ معائنوں اور دوروں میں یہ بھی سامنے آیا کہ کئی نجی اسکولوں نے اپنے لائسنس کی تجدید نہیں کروائی یا نئے اپ ڈیٹ شدہ ضوابط پر عملدرآمد مکمل نہیں کیا، جس کے باعث طلبہ کی سلامتی اور تعلیمی ماحول متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا تھا۔ ان حالات میں وزارت نے نظام کے تحت کارروائی کرتے ہوئے لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔

دریں اثنا وزارت تعلیم نے اسکولوں کے لائسنس منسوخ کرنے کے ساتھ ہی طلبہ کے تعلیمی تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے ہیں، جن کے تحت متاثرہ اسکولوں کے طلبہ کو براہِ راست سرکاری اسکولوں میں داخلہ دیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ والدین کو یہ اختیار بھی دیا گیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اپنی پسند کے دیگر نجی اسکولوں میں منتقل کر سکتے ہیں تاکہ ان کی تعلیم بغیر کسی تعطل کے، رہائش کے قریب اور موزوں تعلیمی ماحول میں جاری رہے۔

saudi ministry of education 3
(فوٹو: انٹرنیٹ)

وزارتِ تعلیم نے اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ اقدامات محکمے کی بنیادی ذمہ داریوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد معیاری تعلیم کو فروغ دینا، محفوظ اور پرکشش تعلیمی ماحول فراہم کرنا، نجی تعلیمی شعبے میں صحت مند مقابلے کو بڑھانا اور شعبے کی ترقی کو طلبہ اور والدین کے مفاد میں سپورٹ کرنا ہے۔