اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

سعودی، ترکی مشترکہ اعلامیہ: توانائی، سرمایہ کاری اور برقی تعاون

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
دونوں ممالک کے مابین مضبوط تعلقات کی توثیق کی گئی (فوٹو: واس)

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کے سعودی عرب کے سرکاری دورے کا اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری ہوا ہے جس میں دونوں ممالک کے مابین مضبوط تعلقات کی توثیق کی گئی اور معیشت، توانائی، سرمایہ کاری اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں تعاون کے وسیع تر امکانات کھولنے پر زور دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اعلامیہ میں کہا گیا کہ اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری شعبوں میں دونوں فریقوں نے باہمی اقتصادی روابط کی مضبوطی کی تعریف کی اور بالخصوص مشترکہ ترجیحی شعبوں میں انہیں مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ 

اس ضمن میں وژن 2030 اور ترکیہ کی صدی کا وژن کے تحت دستیاب سرمایہ کاری مواقع سے مشترکہ فائدہ اٹھانے پر زور دیا گیا۔

دونوں ممالک نے باہمی تجارت کی سطح کو سراہتے ہوئے غیر تیل تجارت کے حجم میں اضافے، سرکاری و نجی شعبوں کے درمیان دوروں میں اضافہ، اور سعودی، ترکی بزنس کونسل کے ذریعے تجارتی سرگرمیوں کے انعقاد کی اہمیت پر زور دیا۔

8794561
فوٹو: واس)

نیز خلیجی تعاون کونسل اور جمہوریہ ترکیہ کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کے مذاکرات کی تکمیل کی اہمیت بھی اجاگر کی گئی۔

باہمی سرمایہ کاری، بالخصوص مالیات و انشورنس، قابلِ تجدید توانائی، رئیل اسٹیٹ، صنعت اور خدمات کے شعبوں میں مشترکہ سرمایہ کاری کو سراہا گیا اور مملکت میں ترک کمپنیوں کے اہم کردار کی تعریف کی گئی جن میں انجینئرنگ، تعمیرات، رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اور مینوفیکچرنگ شامل ہیں۔

توانائی کے شعبے میں دونوں فریقوں نے خطے اور عالمی منڈیوں کو توانائی کی فراہمی میں اپنے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔ 

ترک فریق نے عالمی تیل منڈیوں کے استحکام اور قابلِ اعتماد فراہمی میں مملکت کے قائدانہ کردار کو سراہا۔

784512
قصر الیمامہ میں ترک صدر کا شاندار استقبال کیا گیا ( فوٹو: واس)

دونوں جانب نے تیل، تیل مصنوعات اور پیٹروکیمیکلز کی فراہمی میں تعاون بڑھانے، پیٹروکیمیکلز اور زرعی غذائی اجزا میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے اور ہائیڈروکاربن مواد کے جدید استعمالات میں اشتراک پر اتفاق کیا۔

بجلی اور قابلِ تجدید توانائی کے میدان میں تعاون کو فروغ دینے، قابلِ تجدید توانائی کے انضمام میں دونوں ممالک کے تجربات سے استفادہ کرنے اور مملکت کی توانائی کے شعبے میں بڑی سرمایہ کاریوں سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا گیا۔

دونوں فریقوں نے برقی ربط کے منصوبے کی فزیبلٹی اسٹڈیز کو تیز کرنے، بجلی و قابلِ تجدید توانائی کی ٹیکنالوجیز، نیٹ ورک آٹومیشن، برقی نظام کے تحفظ و لچک، توانائی ذخیرہ کرنے کی ٹیکنالوجیز اور ان منصوبوں کے نفاذ میں دونوں ممالک کی کمپنیوں کی شمولیت بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

5445456
فوٹو: واس
آخر میں، دونوں ممالک نے معدنی وسائل کی تلاش، استخراج اور پروسیسنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا اور عالمی توانائی منتقلی کے لیے ضروری سپلائی چینز کے تحفظ کی خاطر اہم معدنیات کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون اور مشترکہ منصوبوں کی اہمیت پر زور دیا۔