اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

ترک صدر ریاض سے روانہ، نائب گورنر نے الوداع کیا

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
صدر رجب طیب اردگان ہمراہ وفد کے ساتھ سرکاری دورے کے بعد سے روانہ ہو گئے (فوٹو: واس)

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان اور ان کے ہمراہ وفد آج بدھ کو سعودی عرب کے سرکاری دورے کے بعد دار الحکومت ریاض سے روانہ ہو گئے ہیں۔

ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانگی کے موقع پر ان کو وداع کہنے والوں میں نائب گورنر ریاض شہزادہ محمد بن عبد الرحمن بن عبد العزیز، وزیرِ تجارت ڈاکٹر ماجد بن عبداللہ القصبی، ترکیہ میں سعودی سفیر فہد بن اسعد ابو النصر، سعودی عرب میں ترکیہ کے سفیر امر اللہ اشلر، ریاض ریجن کے قائم مقام پولیس ڈائریکٹر میجر جنرل منصور بن ناصر العتیبی اور شاہی پروٹوکول کے نائب فہد الصہیل شامل تھے۔