اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

کابینہ نے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی مذمت کردی

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
کابینہ نے فلسطینی عوام کے لیے منصفانہ امن اور آزاد ریاست کے قیام پر زور دیا ( فوٹو: واس)

ولی عہد اور وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی صدارت میں ریاض میں ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں غزہ میں اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی گئی اور تنازعات کے حل کے لیے مکالمے کی حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اجلاس میں فلسطینی عوام کے لیے منصفانہ، جامع اور پائیدار امن اور آزاد ریاست کے قیام پر زور دیا گیا ہے۔

کابینہ نے شام میں جنگ بندی معاہدے کے خیر مقدم، گرین مڈل ایسٹ انیشی ایٹو کی توسیع، ڈیٹا و مصنوعی ذہانت کانفرنس، رئیل اسٹیٹ فورم اور سعودی میڈیا فورم کے نتائج کو بھی سراہا ہے۔

اجلاس میں معیشت کی تنوع پذیری، نجکاری حکمتِ عملی کے نفاذ، صنعتی شہروں کی ترقی اور متعدد بین الاقوامی معاہدات و مفاہمتی یادداشتوں کی منظوری دی گئی ہے۔

65465454564