اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

ترک صدر رجب طیب اردگان ریاض پہنچ گئے، کنگ خالد ایئرپورٹ پر شاندار استقبال

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: واس)

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان سرکاری دورے پر دارالحکومت ریاض پہنچ گئے، جہاں کنگ خالد ایئرپورٹ پر ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

مزید پڑھیں

مہمان کا استقبال کرنے والوں میں ریاض کے میئر شہزادہ فیصل بن عبدالعزیز بن عیاف، وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد بن عبداللہ القصبی، ترکیہ میں سعودی سفیر فہد بن اسعد ابو النصر، سعودی عرب میں ترکیہ کے سفیر امراللہ اشلر، ریاض پولیس کے قائم مقام سربراہ میجر جنرل منصور بن ناصر العتیبی اور شاہی پروٹوکول کے نائب سربراہ فہد الصہیل بھی شامل تھے۔

ترک صدر کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا سرکاری وفد بھی مملکت پہنچا ہے۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق اس دورے کا  مقصد دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا اور باہمی تعاون کے  مزید امکانات پر بات چیت کرنا ہے۔

سفارتی حلقوں کے مطابق صدر رجب طیب اردگان کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب دونوں ممالک مختلف علاقائی اور عالمی امور پر قریبی تعاون کے خواہاں ہیں۔ توقع ہے کہ اس دورے کے دوران سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور علاقائی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی جہت مل سکتی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور ترکیہ مسلم دنیا کے دو اہم اور اثر رکھنے والے ممالک ہیں اور دونوں کے درمیان تعلقات میں استحکام خطے کی مجموعی صورتحال پر مثبت اثر ڈال سکتا ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردگان کا یہ دورہ اسی تناظر میں اہم سمجھا جا رہا ہے، جو آئندہ دنوں میں مشترکہ تعاون اور شراکت داری کے نئے امکانات پیدا کر سکتا ہے۔