اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

پبلک سیکیورٹی: خواتین اہلکاروں کی آٹھویں بیچ فارغ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
بیچ میں 328 خواتین گریجویٹس شامل تھیں (فوٹو: واس)

وزیرِ داخلہ  شہزادہ عبد العزیز بن سعود بن نایف بن عبد العزیز کی سرپرستی میں ڈائریکٹر جنرل پبلک سیکیورٹی لیفٹیننٹ جنرل محمد بن عبداللہ البسامی نے سیکیورٹی فورسز کے خواتین تربیتی ادارے میں بھرتی ہونے والی خواتین اہلکاروں کے لیے منعقدہ تربیتی کورس کی آٹھویں بیچ کی پاس آؤٹ تقریب میں شرکت کی۔ 

بیچ میں 328 خواتین گریجویٹس شامل تھیں۔

54564546
فوٹو: واس)

سبق ویب سائٹ کے مطابق پروگرام کے دوران گریجویٹ ہونے والی خواتین اہلکاروں کو میدانی تربیت اور عملی مشقیں فراہم کی گئیں۔ 

اس کے ساتھ عملی اسباق بھی پڑھائے گئے، جو ان کے سپرد کی جانے والی سیکیورٹی ذمہ داریوں کی نوعیت کے مطابق مہارتوں پر مشتمل تھے۔ 

564545
فوٹو: واس)

علاوہ ازیں انہیں سیکیورٹی نظاموں اور طریقۂ کار سے متعلق بھی تربیت دی گئی ہے۔