سید مسرت خلیل
جدہ
جدہ میں پاکستان اوورسیز میڈیا فورم اور یونائٹڈ جرنلسٹ فورم کے زیرِ اہتمام یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں معروف سعودی میڈیا پرسن ڈاکٹر سمیرہ عزیز اور پاکستانی کمیونٹی کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔
مقررین نے مسلح افواج اور شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے قومی اتحاد اور مضبوط معیشت کی ضرورت پر زور دیا۔
پاکستان اوورسیز میڈیا فورم اور یونائٹڈ جرنلسٹ فورم کے زیرِ اہتمام یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر جدہ کے ایک مقامی ہوٹل میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کی مہمانِ خصوصی معروف سعودی میڈیا پرسن اور کاروباری شخصیت ڈاکٹر سمیرا عزیز تھیں، جبکہ صدارت کے فرائض راقم نے انجام دیئے جو پاکستان اوورسیز میڈیا فورم کے سرپرستِ اعلیٰ ہیں۔
تقریب میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
◆ OVERSEAS POST | SPECIAL REPORTجدہ یومِ دفاع تقریب — اہم نکات ⌄
- ✓جدہ میں پاکستان اوورسیز میڈیا فورم اور یونائٹڈ جرنلسٹ فورم کے زیرِ اہتمام یومِ دفاع و شہداء کی تقریب منعقد ہوئی۔
- ✓تقریب کی مہمانِ خصوصی ڈاکٹر سمیرا عزیز جبکہ صدارت سینئر صحافی سید مسرت خلیل نے کی۔
- ✓تقریب میں پاکستانی کمیونٹی اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔
- ✓مقررین نے مسلح افواج اور شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
- ✓خطابات میں اتحاد، ایمان، عزم اور شجاعت کو قومی دفاع کی بنیادی قوت قرار دیا گیا۔
- ✓اختتام پر شرکاء نے مل کر یومِ دفاع کا کیک کاٹا اور پاکستان کی سلامتی و خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر سمیرہ عزیز اور راقم نے پاکستانی عوام کو یومِ دفاع کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر پاکستان کی تاریخ کا وہ یادگار دن ہے جب مسلح افواج نے قوم کے شانہ بشانہ مادرِ وطن کا دفاع کرتے ہوئے دشمن کے عزائم ناکام بنائے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دن پاکستانی قوم کے اتحاد، عزم، بہادری اور قربانی کے جذبے کی علامت ہے۔
مزید پڑھیں
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونائٹڈ جرنلسٹ فورم کے جہانگیر خان، پاکستان اوورسیز میڈیا فورم کے شعیب الطاف، احمد فواد اور معروف صحافی عدیل خان نے کہا کہ یومِ دفاع ہمیں ان بے مثال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جن کے ذریعے قوم اور مسلح افواج نے اتحاد اور ایمان کی قوت سے وطن کے خلاف دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا۔
مقررین نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے ہمیشہ
غیر متزلزل عزم اور شجاعت کے ساتھ مادرِ وطن کا دفاع کیا اور پوری قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے۔
◎ OVERSEAS POST | ANALYSISیہ تقریب کیوں اہم ہے؟ ⌄
جدہ میں منعقدہ اس تقریب کی اہمیت تین نمایاں پہلوؤں سے سامنے آتی ہے:
انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص کے بعد پاکستان کے بین الاقوامی تشخص میں مثبت پیش رفت کا تسلسل برقرار ہے، تاہم اب قومی سطح پر اگلی اہم ترجیح معیشت کو مضبوط، مستحکم اور پائیدار بنیادوں پر استوار کرنا ہونی چاہئے۔
✓? OVERSEAS POST | KEY MESSAGESتقریب کے اہم پیغامات ⌄
دفاع اور قربانی
- 6 ستمبر کو قومی اتحاد، عزم اور شجاعت کی علامت قرار دیا گیا۔
- مسلح افواج اور شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
- قوم اور افواج کے باہمی اعتماد کو دفاعِ وطن کی بڑی قوت قرار دیا گیا۔
آگے کی قومی ترجیح
- مقررین نے پاکستان کے مثبت بین الاقوامی تشخص کے تسلسل کا ذکر کیا۔
- معیشت کو مضبوط اور پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے پر زور دیا گیا۔
- قومی ترقی کے لیے اتحاد اور ادارہ جاتی استحکام کو ضروری قرار دیا گیا۔
تقریب کا مجموعی پیغام یہ تھا کہ دفاعی کامیابیوں کے ساتھ معاشی استحکام اور قومی یکجہتی کو بھی مسلسل مضبوط کرنا ضروری ہے۔
تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر سمیرے عزیز اور دیگر شرکاء نے مل کر یومِ دفاع کا کیک کاٹا اور پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔