اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

حسمی ویو پوائنٹ: صحرا اور پہاڑوں کے دلفریب مناظر یکجا

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

سعودی عرب کے شمال مغربی علاقے تبوک میں واقع حسمی ویو پوائنٹ ان دنوں نمایاں قدرتی مقام کے طور پر اپنی شناخت مضبوط کر رہا ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ دلفریب مقام اپنی جغرافیائی اہمیت اور دلکش قدرتی مناظر کی بدولت محققین، قدرتی مناظر کے شائقین، ماحولیاتی ماہرین اور فوٹوگرافی سے وابستہ افراد کی توجہ تیزی سے حاصل کر رہا ہے۔

صحرا اور پہاڑوں کا امتزاج

حسمی ویو پوائنٹ کی سب سے نمایاں خصوصیت اس کا وہ قدرتی منظر ہے جہاں ریتلے میدانوں کی وسعت اور پہاڑی چٹانوں کی خوبصورت فطری ساخت ایک دوسرے سے ہم آہنگ نظر آتی ہے۔ یہ امتزاج نہ صرف تبوک کے جغرافیائی تنوع کو ظاہر کرتا ہے بلکہ علاقے کی منفرد قدرتی شناخت کو بھی نمایاں کرتا ہے۔

مزید پڑھیں

یہاں کھلے افق اور متوازن بصری مناظر اس جگہ کو دیگر قدرتی مقامات سے منفرد بناتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق حسمی ویو پوائنٹ کے پرکشش ہونے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ یہاں کی جیولوجیکل (ارضیاتی) ساخت اب بھی اپنی اصل حالت میں محفوظ ہے۔

علاقے میں کسی ایسی انسانی مداخلت کے آثار نہیں ملتے جو قدرتی 

توازن یا حسن کو متاثر کریں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ مقام سیاحوں کے ساتھ ساتھ محققین کے لیے ایک قدرتی نمونہ بن چکا ہے، جو خطے کی قدرتی تاریخ اور زمینی ساخت کو سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔

tabuk 1
(فوٹو: واس)

مقامی تخلیقی کاوشیں

حالیہ عرصے میں مقامی سطح پر کی جانے والی تخلیقی کوششوں نے حسمی ویو پوائنٹ کو ایک بار پھر نمایاں کیا ہے، جس کا مقصد یہاں کی تشہیر اس انداز میں کرنا ہے کہ اس کا ماحولیاتی توازن متاثر کیے بغیر قدرتی تشخص برقرار رہے اور جمالیاتی پہلو اجاگر ہوں ۔

ان اقدامات نے حسمی ویو پوائنٹ کو ایک ایسے قدرتی ورثے کے طور پر متعارف کرایا ہے جو دستاویزی توجہ اور تحفظ کا مستحق ہے۔

tabuk 2
(فوٹو: واس)

مختلف اوقات میں بدلتے مناظر

حسمی ویو پوائنٹ کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ دن کے مختلف اوقات میں اس کے مناظر نمایاں طور پر بدل جاتے ہیں۔ سورج کے طلوع اور غروب کے وقت سائے اور روشنی چٹانوں اور زمین کی ساخت کو مختلف انداز میں نمایاں کرتے ہیں۔

یہ تبدیلیاں فوٹوگرافروں اور محققین کو موقع فراہم کرتی ہیں کہ وہ ایک ہی مقام کو مختلف زاویوں اور اوقات میں دیکھ اور محفوظ کر سکیں۔

tabuk 3
(فوٹو: واس)

خوبصورتی اور مشاہداتی ماحول

واضح رہے کہ یہ مقام صرف قدرتی حسن تک محدود نہیں ہے بلکہ ایک فکری اور مشاہداتی ماحول بھی فراہم کرتا ہے۔ 

وسیع افق، خاموشی اور قدرتی پھیلاؤ سیاحوں کو موقع دیتے ہیں کہ وہ ماحول پر غور کریں اور علاقے کے قدرتی نظام کو بہتر طور پر سمجھیں۔

یہی سکون اور وسعت حسمی ویو پوائنٹ کو ماحولیاتی مشاہدے کے لیے موزوں بناتی ہے۔

tabuk 4
(فوٹو: واس)

سیاحتی اور ثقافتی شناخت

حسمی ویو پوائنٹ تبوک کے ان قدرتی مقامات میں شامل ہو چکا ہے جو سیاحت، ماحولیاتی تحقیق اور فوٹوگرافی کے شعبوں میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کا مرکز ہیں۔ یہ مقام نہ صرف تبوک کی منفرد شناخت کو اجاگر کرتا ہے بلکہ علاقے کی سیاحتی اور ثقافتی پہچان میں اضافہ بھی کررہا ہے۔

tabuk 5
(فوٹو: واس)