سعودی عرب نے اقوامِ متحدہ کے تحت سائبر کرائم کے انسداد سے متعلق پہلی بین الاقوامی قانونی طور پر پابند کنونشن کے داخلی نظام کی تیاری میں شرکت کی ہے۔
سعودی عرب نے نیشنل سائبر سیکیورٹی اتھارٹی کی نمائندگی میں، اقوامِ متحدہ کی سائبر کرائم کے انسداد سے متعلق کنونشن کے رکن ممالک کی کانفرنس کے لیے داخلی نظام کے مسودے کی تیاری کے سلسلے میں قائم خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی ہے۔
مزید پڑھیں
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ اجلاس آسٹریا کے شہر ویانا میں اقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں 26 سے 30 جنوری 2026 تک منعقد ہوا۔
اجلاس کے دوران اقوامِ متحدہ کی سائبر کرائم کے انسداد کی کنونشن کی منظوری کے بعد خصوصی کمیٹی کے کام کو مکمل کیا گیا اور رکن ممالک کی کانفرنس کے داخلی نظام کے متن کی تیاری پر غور کیا گیا۔
یہ کنونشن گزشتہ 20 برسوں میں اقوامِ متحدہ کے تحت سائبر کرائم کے
خلاف پہلی کثیر الجہتی معاہدہ ہے اور دنیا کی پہلی بین الاقوامی قانونی طور پر پابند سائبر کرائم مخالف کنونشن بھی ہے۔
گزشتہ عرصے کے دوران سعودی عرب نے عرب وزرائے سائبر سیکیورٹی کونسل کے تحت قائم عرب سائبر ڈپلومیسی کمیٹی کی سربراہی کے منصب پر فائز رہتے ہوئے، تمام عرب ممالک کے ساتھ مل کر داخلی نظام کے مسودے پر ایک مشترکہ عرب مؤقف تک پہنچنے کے لیے کام کیا۔
یہ کاوشیں عالمی سطح پر سائبر اسپیس میں سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے اور سائبر جرائم کے انسداد میں بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے میں سعودی عرب کے کردار کا تسلسل ہیں۔