اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

جدہ میں ایک ٹن سے زائد غیر معیاری غذائی اشیاء تلف

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
سبزیاں اور کھجوریں غیر صحت بخش ماحول میں ذخیرہ کی جا رہی تھیں ( فوٹو: سبق)

جدہ میونسپلٹی نے ایک ہزار کلو گرام سے زائد خراب اور فاسد غذائی اشیاء تلف کر دی ہیں جبکہ مشرقی جدہ میں 4 غیر قانونی مقامات کو بند کر دیا ہے۔ 

یہ کارروائی متعلقہ اداروں کی شراکت سے مشترکہ فیلڈ مہم کے دوران انجام دی گئی جو غذائی تحفظ کو مضبوط بنانے اور عوامی صحت کے تحفظ کے لیے کوششوں کا حصہ ہے۔

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق منفی مظاہر کی نگرانی اور ان کے تدارک کے جنرل ڈائریکٹر یاسر بن سراج بخش نے وضاحت کی ہے کہ فیلڈ ٹیموں نے ایسے مقامات کی نشاندہی کی جو بغیر سرکاری اجازت ناموں کے غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے استعمال ہو رہے تھے۔ 

ان مقامات پر سبزیاں اور کھجوریں غیر صحت بخش ماحول میں ذخیرہ کی جا رہی تھیں، جہاں حشرات اور چوہوں کی موجودگی پائی گئی۔

 اس کے نتیجے میں تقریباً ایک ٹن سبزیاں تلف کی گئیں، 47 کارٹن کھجوریں اور 4 پیکنگ مشینیں ضبط کی گئی ہیں جبکہ ذیلی بلدیہ کی جانب سے مقام کو فوری طور پر سربمہر کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک اور مقام کو دودھ کی مصنوعات کی تیاری کے لیے غیر قانونی ورکشاپ کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا جہاں صحت کے معیار انتہائی ناقص تھے۔ 

اس مقام سے استعمال ہونے والے آلات اور مواد ضبط کیے گئے، جن میں 40 کلوگرام دودھ پاؤڈر کے تھیلے بھی شامل تھے اور مقام کو بند کر کے قانونی کارروائی مکمل کی گئی۔