سعودی عرب نے جمہوریہ کانگو میں روبایا کان میں پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 226 سے زائد کان کنوں کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے کانگو کی حکومت، عوام اور جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ حادثہ ملک کے مشرقی شہر روبایا میں معدنی کان کے منہدم ہونے کے باعث پیش آیا جس میں 226 سے زیادہ کارکنان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
سعودی عرب نے اس المناک سانحے پر کانگو کے ساتھ مکمل یکجہتی اور تعاون کا اعادہ کرتے ہوئے سب کے لیے امن و سلامتی کی امید کا اظہار کیا ہے۔