اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

سعودی، ترکی سرمایہ کاری فورم کا انعقاد کل ہوگا

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
دونوں ممالک کی کمپنیوں کے نمائندے شرکت کریں گے (فوٹو: اخبار 24)

ریاض میں کل سعودی، ترکی سرمایہ کاری فورم کا انعقاد ہو رہا ہے جس میں اعلیٰ حکام، ذمہ داران، نجی شعبے کے قائدین اور دونوں ممالک کی کمپنیوں کے نمائندے شرکت کریں گے۔

اس کا مقصد مختلف شعبوں میں اقتصادی اور سرمایہ کاری تعاون کو فروغ دینا، مشترکہ دلچسپی کے حامل شعبوں میں تعاون کے پہلوؤں پر بات چیت کرنا اور سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے مواقع کو دریافت کرنا ہے۔

مزید پڑھیں

اخبار 24 کے مطابق فورم میں سعودی عرب اور ترکی میں سرمایہ کاری کے ماحول کے بارے میں تعارفی سیشنز شامل ہیں، ساتھ ہی ایسے مباحثہ جات بھی ہوں گے جو دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو مختلف شعبوں میں مضبوط کرنے کے موضوعات پر روشنی ڈالیں گے۔

فورم کے دوران دونوں جانب کے نجی شعبے کے نمائندوں کے درمیان دوطرفہ اجلاس بھی منعقد ہوں گے جس میں تعاون اور شراکت کے مواقع

یہ فورم سعودی عرب اور ترکی کے درمیان شراکت داری کے سفر کی ایک کڑی کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد متنوع اور طموح اقتصادی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانا اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور ترقی دینا ہے۔