براہ راست نشریات

رسول اکرمﷺ کا حلیہ مبارک، صحابۂ کرامؓ کا آنکھوں دیکھا دلنشیں نقشہ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
Prophet Muhammad

رسول اکرمﷺ کی شخصیت حسنِ صورت اور حسنِ سیرت کا بے مثال مجموعہ تھی۔
صحابۂ کرامؓ اور آپﷺ کو دیکھنے والوں نے آپ کے روشن چہرے، پُروقار انداز، متوازن قامت، شیریں گفتگو، خوش اخلاقی اور غیر معمولی وجاہت کا نہایت محبت اور عقیدت کے ساتھ ذکر کیا ہے۔
حضرت اُم معبدؓ اور حضرت علیؓ کی روایات خصوصاً حلیۂ مبارک کی ایک ایسی تصویر پیش کرتی ہیں جو دلوں میں محبتِ رسولﷺ کو تازہ کردیتی ہے۔

ہجرت کے وقت رسو ل اللہﷺ اُم معبد خزاعیہؓ کے خیمے سے گزرے تو انہوں نے آپﷺ کی روانگی کے بعد اپنے شوہر سے آپﷺ کے حلیہ مبارک کا جو نقشہ کھینچا وہ یہ تھا:

’چمکتا رنگ، تابناک کشادہ چہرہ، خوش اخلاق، خوبصورت ساخت، متوازن پیٹ، سر کے بال بہ تمام وکمال، جمال جہاں تاب کے ساتھ ڈھلا ہوا پیکر، چمکدار آنکھیں، لمبی گھنی پلکیں، رعب دار آواز، لمبی گردن، گھنی داڑھی، باریک باہم ملے ہوئے ابرو، چمکدار کالے بال۔

خاموش ہوں تو باوقار، دور سے دیکھنے میں سب سے بارونق و پُرجمال، قریب سے دیکھیں تو اور بھی حسین و جمیل اور شیریں کلام۔

بات واضح اور دو ٹوک، نہ مختصر نہ فضول، انداز ایسا کہ گویا لڑی سے موتی جھڑ رہے ہیں۔

OVERSEAS POST | SPECIAL REPORTرسول اکرم ﷺ کا حلیہ مبارک — اہم نکات
  • حضرت اُم معبدؓ نے آپ ﷺ کے چہرۂ مبارک کو چمکتا، تابناک اور پُروقار قرار دیا۔
  • آپ ﷺ کی گفتگو واضح، شیریں اور متوازن ہوتی؛ الفاظ گویا لڑی سے موتی جھڑنے کی طرح محسوس ہوتے۔
  • حضرت علیؓ کے مطابق آپ ﷺ درمیانے قد، گورے گلابی رنگ اور نہایت متوازن جسمانی ساخت کے مالک تھے۔
  • آپ ﷺ کسی کی طرف متوجہ ہوتے تو پورے وجود کے ساتھ متوجہ ہوتے۔
  • دونوں کندھوں کے درمیان مہرِ نبوت تھی اور صحابۂ کرامؓ آپ ﷺ کی غیر معمولی وجاہت کا ذکر کرتے ہیں۔
  • خوشی کے وقت آپ ﷺ کا چہرۂ مبارک چاند کے ٹکڑے کی طرح دمک اٹھتا تھا۔
overseaspost.net

 درمیانہ قد، نہ طویل القامت کہ اچھا نہ لگے، نہ کوتاہ قد کہ معیوب ہو، شگفتہ و تر و تازہ شاخ، خوش منظر، قابل قدر۔

 رفقاء آپکے گرد حلقہ بنائے ہوئے، کچھ فرمائیں تو خاموشی سے سنتے ہیں، کوئی حکم دیں تو لپک کر بجا لاتے ہیں، مطاع و مکرم، نہ ترش رو نہ فضول گو‘۔ (زاد المعاد، مستدرک حاکم)۔

حضرت علیؓ، آپﷺ کا وصف بیان فرماتے ہیں:

’آپﷺ نہ بہت لمبے تھے نہ بہت پست قد، لوگوں کے حساب سے درمیانہ قد کے تھے۔ 

بال نہ زیادہ گھنگریالے تھے نہ بالکل کھڑے کھڑے بلکہ دونوں کے بیچ کی کیفیت تھی۔ 

رخسار پر نہ بہت زیادہ گوشت تھا نہ ٹھوڑی چھوٹی، چہرہ کسی قدر گولائی لئے ہوئے تھا۔ 

رنگ گورا گلابی، آنکھیں سرخی مائل، پلکیں لمبی، جوڑوں اور مونڈھوں کی ہڈیاں بڑی بڑی، سینہ پر ناف تک بالوں کی ہلکی سی لکیر، بقیہ جسم بال سے خالی، ہاتھ اور پاؤں کی انگلیوں پر گوشت، چلتے تو قدرے جھٹکے سے پاؤں اٹھاتے اور یوں چلتے گویا کسی ڈھلوان پر چل رہے ہیں۔ 

i OVERSEAS POST | FACT BOXحلیۂ مبارک: فیکٹ باکس
قد
درمیانہ اور متوازن
رنگ
گورا، گلابی جھلک کے ساتھ
آنکھیں
چمکدار، سرخی مائل
پلکیں
لمبی اور گھنی
بال
نہ بہت گھنگریالے، نہ بالکل سیدھے
داڑھی
گھنی
گفتگو
واضح، دو ٹوک، شیریں اور غیر ضروری طوالت سے پاک
امتیازی علامت
دونوں کندھوں کے درمیان مہرِ نبوت
overseaspost.net

جب کسی کی طرف توجہ فرماتے تو پورے وجود کے ساتھ متوجہ ہوتے۔ 

دونوں کندھوں کے درمیان مہرِ نبوت تھی۔ 

آپﷺ سارے انبیاء کے خاتم تھے۔ 

سب سے زیادہ سخی دست اور سب سے بڑھ کر جرأت مند۔ 

OVERSEAS POST | ANALYSISحلیۂ مبارک کی نمایاں جھلکیاں

روایات میں نبی کریم ﷺ کی شخصیت کے تین نمایاں پہلو ایک ساتھ سامنے آتے ہیں:

حسن و جمالروشن چہرہ، متوازن قامت، چمکدار آنکھیں، لمبی پلکیں اور پُرکشش وجاہت۔
وقار و ہیبتخاموشی میں وقار، پہلی نظر میں ہیبت اور قربت میں ایسی محبت جو دل میں اتر جائے۔
شیریں کلامیگفتگو واضح، خوب صورت اور موزوں؛ نہ بے جا اختصار اور نہ غیر ضروری طوالت۔
جامع نقشہ: صحابۂ کرامؓ کی روایات میں آپ ﷺ کا ظاہری حسن، باطنی کمال، وقار، شفقت اور حسنِ معاشرت ایک دوسرے سے جدا نہیں بلکہ ایک مکمل شخصیت کی صورت میں سامنے آتے ہیں۔
overseaspost.net

سب سے زیادہ صادق اللہجہ اور سب سے بڑھ کر عہد و پیمان کے پابندِ وفا۔ 

سب سے زیادہ نرم طبیعت اور سب سے شریف ساتھی۔ 

جو آپﷺ کو اچانک دیکھتا ہیبت زدہ ہو جاتا، جو جان پہچان کے ساتھ ملتا محبوب رکھتا۔ 

آپﷺ کا وصف بیان کرنے والا یہی کہہ سکتا ہے کہ میں نے آپﷺ سے پہلے اور آپﷺ کے بعد آپﷺ جیسا نہیں دیکھا‘۔ (ترمذی)

حضرت ابو جحسفہؓ کہتے ہیں:

’میں نے رسول اللہﷺ کا ہاتھ اپنے چہرہ پر رکھا تو وہ برف سے زیادہ ٹھنڈا اور مشک سے زیادہ خشبودار تھا‘۔ (بخاری)

OVERSEAS POST | SHAMAILصورت و سیرت — ایک جامع نقشہ

ظاہری اوصاف

  • چہرۂ مبارک روشن، کشادہ اور پُرکشش تھا۔
  • قد درمیانہ، جسم متوازن اور ساخت خوب صورت تھی۔
  • آنکھیں روشن، پلکیں لمبی اور داڑھی گھنی تھی۔
  • بال درمیانی کیفیت کے تھے؛ نہ بہت گھنگریالے نہ بالکل سیدھے۔
  • دونوں کندھوں کے درمیان مہرِ نبوت تھی۔

اخلاق و انداز

  • آپ ﷺ کی گفتگو واضح، شیریں اور دل نشیں ہوتی تھی۔
  • کسی کی طرف متوجہ ہوتے تو پورے وجود کے ساتھ متوجہ ہوتے۔
  • آپ ﷺ سب سے زیادہ سخی، جرأت مند اور عہد کے پابند تھے۔
  • خاموشی میں وقار اور مجلس میں احترام و محبت کا ماحول ہوتا۔
  • قربت حاصل کرنے والا آپ ﷺ سے محبت کئے بغیر نہ رہتا۔

یہ اوصاف مضمون میں نقل کردہ حضرت اُم معبدؓ، حضرت علیؓ، حضرت ابو جحیفہؓ اور حضرت کعب بن مالکؓ کی روایات کا خلاصہ ہیں۔

overseaspost.net

حضرت کعب بن مالکؒ کا بیان ہے:

’جب رسول اللہﷺ خوش ہوتے تو چہرہ دمک اٹھتا، گویا چاند کا ایک ٹکڑا ہے‘۔ (بخاری)